امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت داخلہ نے زیر التوامعاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 5.0  کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کی تصوریت سے متاثر اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، کام کو آسان بنانا اور زیر التواء شکایات کا ازالہ کرنا ہے

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، فیلڈ اور آؤٹ سٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی گئی جن کا عوام کے ساتھ براہِ راست رابطہ ہے

ممبران پارلیمنٹ (ایم پی) کی جانب سے 119 حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے 199 حوالہ جات، 3,977 عوامی شکایات اور 718 اپیلوں کا ازالہ کیا گیا

194,522 کاغذی فائلوں اور 65,997 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا گیا 95,186 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی، کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگاکر3.45 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی

اس مہم کی اعلیٰ سطح پر کڑی نگرانی کی گئی، ریاستی وزیر برائے امور داخلہ جناب بنڈی سنجے کمار نے اس کے نفاذ اور پیش رفت کے جائزے میں سرگرمی سے حصہ لیا

وزارت داخلہ کی تمام تر ڈیویژنوں، مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) اور منسلک تنظیموں نے جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیا

Posted On: 15 NOV 2025 1:29PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔ سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور حکومت میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تصوریت سے ترغیب یافتہ، اس کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، وزارت کے تحت کام کو منظم کرنا، تنظیم کو منظم کرنا تھا۔

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، فیلڈ اور آؤٹ سٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ دی گئی جو عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کرتے ہیں۔

ابتدائی طور پر، سوچھتا مہم کے لیے 4,187 مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، جو بعد میں بڑھ کر 7,678 ہوگئی۔ ممبران پارلیمنٹ (ایم پی) کی جانب سے 119 حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے 199 حوالہ جات، 3,977 عوامی شکایات اور 718 اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔

G4IDKxxW0AA1i-F (1).jpg

ایک ماہ طویل خصوصی مہم کے دوران 194,522 کاغذی فائلوں اور 65,997 الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ 95,186 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی۔ کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگاکر 3.45 کروڑ  روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی۔ بیداری اور وزارت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئی۔

G4IDKxxW0AA1i-F.jpg

اس مہم کی اعلیٰ سطح پر کڑی نگرانی کی گئی، ریاستی وزیر برائے امور داخلہ، جناب بنڈی سنجے کمار نے اس کی تکمیل اور پیشرفت کے جائزے میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ وزارت داخلہ کے تمام ڈویژن، مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) اور اس سے منسلک تنظیموں نے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر روزانہ پیش رفت کی تازہ جانکاریاں اپ لوڈ کی گئیں۔

یہ مہم 15 ستمبر 2025 سے تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی، اس کے بعد 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک عمل درآمد کا مرحلہ، ملک بھر میں وزارت اور اس کے منسلک/ ماتحت دفاتر میں چلایا گیا۔

G4CrK4IWMAAYTp0.jpg

وزارت داخلہ نے خصوصی مہم 5.0 کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، موثر خدمات کی فراہمی، جوابدہی، اور ایک مثبت کام کی ثقافت پر زور دیا۔ سی اے پی ایف کی فعال شمولیت نے ایک منفرد جہت کا اضافہ کیا، جو مہم کی کامیابی کے لیے وزارت کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

اس پہل قدمی کے نتیجے میں نہ صرف مزید صاف ستھری اور منظم جگہیں نکلی ہیں، بلکہ اس نے وزارت اور اس کے فیلڈ دفاتر میں ذمہ داری، شفافیت اور اثرانگیز خدمات بہم رسانی کی ثقافت کو بھی پروان چڑھایا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1302


(Release ID: 2190305) Visitor Counter : 7