وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم کی جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس پر عوام کو مبارکباد
وزیرِ اعظم کا بھگوان بِرسا منڈا کو اُن کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت
Posted On:
15 NOV 2025 8:22AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے تمام عوام کو دلی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ ایک شان دار سرزمین ہے جو متحرک قبائلی ثقافت سے مالا مال ہے۔ بھگوان برسا منڈا کی عظیم وراثت کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس دھرتی کی تاریخ بہادری، جدوجہد اور وقار کے بے شمار واقعات سے بھری پڑی ہے۔
وزیر اعظم نے اس خاص موقع پر ریاست کے تمام قبیلوں کی مسلسل ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عظیم آزادی خواہ بھگوان برسا منڈا کو بھی اُن کی 150ویں جینتی پر پُر خلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنجاتیہ گورَو دوس کے اس مقدس موقع پر پوری قوم اُن کے مادرِ وطن کے احترام اور وقار کے تحفظ کے لیے کیے گئے بے مثال کردار کو شکرگزاری کے ساتھ یاد کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ برسا منڈا کی جدوجہد اور قربانی غیر ملکی حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف تھی اور اُن کی یہ عظیم کہانی آنے والی نسلوں کو بھی ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’قبائلی ثقافت سے مالا مال، شان دار ریاست جھارکھنڈ کے تمام رہائشیوں کو ریاست کے یومِ تاسیس کی دلی مبارکباد۔ بھگوان برسا منڈا جی کی اس دھرتی کی تاریخ، بہادری، جدوجہد اور خودداری کی داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔ آج اس خاص موقع پر میں ریاست کے اپنے تمام قبیلوں سمیت وہاں کی ترقی اور خوش حالی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
’’ملک کے عظیم آزادی خواہ بھگوان برسا منڈا جی کو اُن کی 150ویں جینتی پر صدہا سلام۔ جنجاتیہ گورَو دیوس کے اس پُررونق موقع پر پورا ملک مادرِ وطن کے وقار کے تحفظ کے لیے اُن کی بے مثال خدمات کو عقیدت کے ساتھ یاد کر رہا ہے۔ غیر ملکی حکمرانی کی ناانصافیوں کے خلاف اُن کی جدوجہد اور قربانی ہر نسل کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1297
(Release ID: 2190270)
Visitor Counter : 9