نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنالوجی کو انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے اور کوئی بھی بھارتی پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ نائب صدرِ جمہوریہ، جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن، آئی ٹی ایس ڈائمنڈ جوبلی تقریب، نئی دہلی


گزشتہ چھ دہائیوں سے آئی ٹی ایس، بھارت کی کنیکٹیویٹی کو تشکیل دینے والی ایک خاموش لیکن مؤثر قوت رہی ہے۔ جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن

تیزی سے ترقی کرتا ہوا ٹیلی کام ایکوسسٹم، آئی ٹی ایس کے عزمِ اتکرجتا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اس کی بے لوث خدمات کا واضح ثبوت ہے: نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 14 NOV 2025 6:55PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے آج وگیان بھون میں انڈین ٹیلی کمیونی کیشنز سروس (آئی ٹی ایس) کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کی رونمائی کی، جو اس خدمت کے 1965 میں قیام کے بعد سے چھ دہائیوں کی تکمیل کو نشان زد کرتی ہیں، جب اسے حکومت کی دورَسَنگی (ٹیلی کمیونی کیشنز) کے شعبے میں اہم تکنیکی و انتظامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

نائب صدرِ جمہوریہ نے اپنے خطاب میں گزشتہ 60 برسوں کے دوران ٹیلی گرافی اور لینڈ لائن ٹیلی فون کے ابتدائی دور سے لے کر آج کے وسیع اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک ہندوستان کے ٹیلی کام منظرنامے کی تشکیل میں آئی ٹی ایس کی اہم خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایس نے ملک کے تبدیلی کے سفر کو مہمیز دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

جناب سی پی رادھا کرشنن نے آئی ٹی ایس کے کردار کو ایک پرسکون مگر نہایت مؤثر قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سروس نے ترقی کی رفتار بڑھانے، رابطے کو وسعت دینے اور ملک بھر میں لاکھوں افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا ٹیلی مواصلات کا شعبہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں مضبوط انفراسٹرکچر کی توسیع، ڈیجیٹل شمولیت اور تکنیکی اختراع سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل کے اجارہ داری کے دور سے آج کی مسابقتی اور متحرک مارکیٹ تک کا سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ ابھرتا ہوا ٹیلی کام ایکوسسٹم خدماتِ بہترین اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پائیدار عزم کا مظہر ہے۔

تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے اُس زمانے کو یاد کیا جب ٹیلی فون کنکشن حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا، اور آج موبائل ٹیکنالوجی نے مواصلات کے میدان میں کس طرح ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آئی ٹی ایس افسران ملک کے ٹیلی مواصلات کے ڈھانچے کے قابلِ اعتماد معمار ہیں۔

مستقبل کی سمت اشارہ کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ضروری ہے کہ آئی ٹی ایس 5جی اور 6جی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے رابطے کے نئے دور میں بھی ہندوستان کی رہنمائی جاری رکھے۔

آخر میں، جناب سی پی رادھا کرشنن نے اس امر پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کا مرکزِ ثقل شمولیت ہونا چاہیے، تاکہ کوئی بھی شہری پیچھے نہ رہ جائے، اور ہندوستان عالمی سطح پر ٹیلی مواصلات کے معیار اور اختراع میں رہنمائی کا کردار ادا کرتا رہے۔

*****

 

UR-1290

(ش ح۔اس ک  )


(Release ID: 2190211) Visitor Counter : 13