نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن 14 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے یشوبھومی میں روٹری تیجس – وِنگز آف چینج پروگرام کا افتتاح کریں گے

Posted On: 13 NOV 2025 3:19PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریۂ ہند، جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن 14 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے یشوبھومی میں روٹری تیجس – وِنگز آف چینجپروگرام کا بطور مہمانِ خصوصی افتتاح کریں گے۔

روٹری زونز 4، 5، 6 اور 7 کے لیے تیجس – روٹری زون انسٹی ٹیوٹ 2025 کا انعقاد 14 سے 16 نومبر 2025 تک نئی دہلی کے یشوبھومی میں کیا جائے گا۔ اس تقریب میں 1400 سے زائد روٹری کے فیصلہ ساز، انفلوئنسر اور دیگر معزز مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

روٹری دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد پیشہ ور افراد اور سماجی رہنماؤں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ دیرپا انسانی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہے۔ہندوستان میں روٹری کے 2,10,000 سے زیادہ اراکین ہیں، جو 6700 سے زائد کلبوں میں منظم ہو کر مختلف سروس منصوبوں میں حصہ لے رہے ہیں، جو معاشروں میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔

*****

 

ش ح۔ک ح۔خ م

U. No-1206

                          


(Release ID: 2189651) Visitor Counter : 6