کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایل آئی اسکیم فار وائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس) کے تحت 13 کمپنیوں نے1,914 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے وعدے کے ساتھ درخواستیں دی ہیں


نئے درخواست دہندگان میں 50فیصد سے زیادہ ایم ایس ایم ای ہیں، جس سے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کےماحولیاتی نظام میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے

Posted On: 13 NOV 2025 11:18AM by PIB Delhi

ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ(ڈی پی آئی آئی ٹی) کی جانب سے وائٹ گڈز (ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے جاری پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو(پی آئی ایل) اسکیم کے چوتھے مرحلے میں کل 13 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں مجموعی طور پر 1,914 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ درخواستوں کے لیے ونڈو 15 ستمبر 2025 سے 10 نومبر 2025 تک کھلی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نئی درخواست دہندگان میں سے 50 فیصد سے زیادہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار(ایم ایس ایم ای) ہیں، جو ایئر کنڈیشنر اور ایل ای ڈی پرزوں  کی مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں شامل ہونے کے لیے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے بڑھتے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

13 درخواست دہندگان میں سے ایک پہلے سے پی آئی ایل اسکیم کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور اب اضافی 15 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نو درخواست دہندگان، جو کل کی 75 فیصد نمائندگی کرتے ہیں، ایئر کنڈیشنر کےپرزوں کی مینوفیکچرنگ کے لیے درخواست دہندگان ہیں، جن کی مجموعی سرمایہ کاری 1,816 کروڑ روپے ہے۔ یہ سرمایہ کاری کا دائرہ کوپر ٹیوبز، ایلومینیم اسٹاک، کمپریسر، موٹر، ہیٹ ایکسچینجر، کنٹرول اسمبلی اور دیگر اعلیٰ قیمت والے پرزوں کی پیداوار پر مرکوز ہے۔ باقی چار درخواست دہندگان نے ایل ای ڈی پرزوں کی مینوفیکچرنگ کے لیے 98 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں ایل ای ڈی چِپس، ڈرائیور اور ہیٹ سنکس شامل ہیں۔

مجوزہ سرمایہ کاری 6 ریاستوں کے 13 اضلاع اور 23 مقامات میں پھیلی ہوئی ہے، جو علاقائی صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ہوگی۔

اب تک، وائٹ گڈز کے لیے پی آئی ایل اسکیم کے تحت 80 منظور شدہ فریقوں سے 10,335 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے۔ اس اسکیم سے بھارت میں 1.72 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار اور تقریباً 60,000 براہ راست ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

پی آئی ایل اسکیم فار وائٹ گڈز کو 7 اپریل 2021 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے منظوری دی تھی ۔ اس اسکیم کے کل 6,238 کروڑ روپے کے اخراجات کا مقصد بھارت میں ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس کے مکمل پرزوں کی پیداوار  کا ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔ اسکیم سے گھریلو پیداوار کی مالیت میں اضافہ موجودہ 15–20 فیصد سے بڑھا کر 75–80 فیصد تک کرنے کا ہدف ہے، جس سے بھارت کو وائٹ گڈز کے عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر مستحکم مقام حاصل ہوگا۔

*********************

UR-1194

(ش ح۔  م ش ع۔ج ا )


(Release ID: 2189588) Visitor Counter : 5