صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستانی صدر جمہوریہ نے انگولا کی آزادی کی50ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہیں
انگولا کے دورے کے بعد صدر بوتسوانا پہنچیں جو ان کے دو ملکی دورے کے آخری مرحلے کا حصہ ہے
Posted On:
12 NOV 2025 7:18AM by PIB Delhi
صدر جواؤ مینول گونسالویس لورینسو کی دعوت پر ہندوستانی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج (11 نومبر 2025) انگولا کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔لوانڈا کے پراثا دا ریپبلیکامیں منعقد ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں صدر جمہوریہ مرمو نے صدر لورینسو کے ساتھ مل کر انگولا کی فوجی اور ثقافتی روایات کی شاندارپیش کش کا مشاہدہ کیا ۔


افریقہ کے دو ملکی دورے کے آخری مرحلے میں صدر جمہوریہ ٔ ہند دروپدی مرمو بوتسوانا کے گا بورون میں سر سیریٹسی کھاما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہیں۔یہ بوتسوانا کا کسی ہندوستانی سربراہ مملکت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔


ہندوستان اور بوتسوانا کی دوستی کی گہرائی کواجاگر کرنے کے لیے ایک خاص اقدام کے طور پر صدر مرمو کو ایئرپورٹ پر بوتسوانا کے صدر عزت مآب ایڈوکیٹ ڈیوما گیدون بوکو نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں رسمی خیرمقدمی تقریب میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


********
(ش ح ۔م ح ۔رض)
U. No. 1121
(Release ID: 2189070)
Visitor Counter : 14