عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 5.0: عملہ و تربیت کے محکمہ نے ریکارڈ فائل کاجائزہ، عوامی شکایات کے ازالے اور صفائی مہمات میں نمایاں کامیابی حاصل کی

Posted On: 11 NOV 2025 1:28PM by PIB Delhi

عملہ و تربیت کے محکمہ (ڈی او پی اورٹی) نے اپنے منسلک اور ماتحت اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 5.0 کے تحت تمام سرگرمیوں کو فعال طور پر انجام دیا اور کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کیے۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2025 کو اختتام پذیر ہوئی، جس کا مقصد ریکارڈ کا جائزہ لینا اور غیر ضروری دستاویزات کو حذف کرنا، التوا میں کمی لانا، کوڑاکباڑ کوٹھکانے لگانے اور محکمہ و اس کے اداروں کے مختلف امور پر جلد فیصلہ سازی کو فروغ دینا تھا۔

مہم کے اہم نکات

2.0 مہم کے دوران، مکمل نقطۂ نظر اپنانے کے ذریعے ریکارڈ مینجمنٹ، جگہ کے بہتر استعمال، زیر التوا امور میں کمی، اور عوامی شکایات کے ازالے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ تمام منسلک دفاتر اور خودمختار اداروں میں وسیع پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن اور فائلوں کو الگ کرنے کی  مہم کے ذریعے دفتری فائلوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے، جس سے ریکارڈ مینجمنٹ میں بہتری، زیر التوا امور کا ازالہ اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوا۔

اس دوران ڈی اوپی ٹی، کرتویہ بھون–III میں سائبر سیکیورٹی پر دو ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تاکہ ملازمین میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق شعور کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل وسائل کے مؤثر انتظام کی ترغیب دینا، ڈیٹا کی بے ترتیبی کم کرنا  اور مجموعی طور پر سائبر سیکیورٹی اور نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔ ورکشاپس میں محکمہ کے درمیانے درجے کے افسران اور عملے کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔

مہم کے دوران، وزارت میں زیر التوا تمام عوامی شکایات اور اپیلوں کا جامع جائزہ لیا گیا اور انہیں نمٹایا گیا، جس سے وزارت کی شہری مرکزیت والی حکمرانی کے عزم کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح، تمام زیر التوا پارلیمانی یقین دہانیوں، بین وزارتی مشاورت (آئی ایم سی) کے حوالہ جات اور ممبران پارلیمنٹ/معزز شخصیات کے خطوط کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا گیا، جانچا گیا اور نمٹایا گیا، جو جوابدہی اور فوری کارروائی کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔

کام کی جگہ کی صفائی اور حفظان صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے—مختلف دفاتر کے بیت الخلاء عوامی استعمال کے لیے مرمت کیے گئے، اور ارد گرد کے علاقوں کی صفائی کی گئی۔ ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے، محکمہ کے افسران نے ‘‘ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ، شرمدان’’ مہم کے تحت شجرکاری مہم  میں حصہ لیا۔

ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن اور اس کے تحفظ جیسی سرگرمیاں ڈی او پی ٹی کے تمام منسلک دفاتر میں بڑے پیمانے پر انجام دی  گئیں۔ متعدد برانچوں اور ڈویژنوں نے اپنے ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن شروع کی تاکہ ڈیجیٹل حکمرانی کو فروغ دیا جا سکے اور دفتری جگہ خالی ہو۔ فائلوں کی ریکارڈنگ اور جائزہ ، کام کے مشن کے تحت محکمہ اور اس کے تمام اداروں میں انجام دی گئی۔

2 اکتوبر 2025 کو سوچھتا دن کی تقریبات کے موقع پر، نئی دہلی میں سوچھتا کے موضوع پر نُکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا تاکہ صفائی اور اجتماعی ذمہ داری کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا سکے۔

خصوصی مہم 5.0 کے دوران ڈی او پی ٹی اور اس کے اداروں کی اہم کامیابیاں اور نمایاں نکات

  1. حوالہ جات اور شکایات کا ازالہ:
  1. 16 زیر التوا ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ جات نمٹائے گئے
  2. 1,842 عوامی شکایات نمٹائی گئیں
  3. 12 وزیراعظم کے دفتر کے حوالہ جات نمٹائے گئے
  4. 343 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹائی گئیں
  1. فیزیکل فائلوں کا جائزہ: 1,15,576 فیزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 97,188 فائلوں کو الگ کیا گیا۔
  2. ای-آفس فائلوں کا جائزہ: 1,28,306 ای-آفس فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 76,378 ای-آفس فائلیں بند کی گئیں۔
  3. کوڑا کباڑ والی اشیاء سے ہوئی آمدنی: ای-ویسٹ / کوڑا کباڑ والی اشیاء کی فروخت سے 33,15,649 آمدنی حاصل ہوئی یا متوقع ہے۔
  4. دفتر کی جگہ میں اضافی دستیابی: 11,753 مربع فٹ قیمتی دفتر کی جگہ خالی کی گئی
  5. صفائی مہمات: 1,000 سے زائد مقامات پر صفائی کی مہمات چلائی گئیں

اداروں کی طرف سے انجام دی گئی تمام سرگرمیوں کو باقاعدہ  مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا گیا  اور مہم کے دوران 200 سے زائد پوسٹس شیئر کی گئیں۔

خصوصی مہم 5.0 کے ذریعے ڈی او پی اینڈ ٹی نے مؤثر حکومت، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ماحولیاتی ذمہ داری، اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لیے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کیا۔ تمام منسلک اور ماتحت اداروں میں مہم کی کامیاب تکمیل محکمہ کی کم حکومتی وسائل میں زیادہ حکمرانی کے اصول کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

سیکریٹری (پی) نے 2 اکتوبر 2025 کو لودھی روڈ پر واقع گرہ کلیان سینٹر میں ایک پودا لگایا۔

محکمہ کے افسران کی جانب سے ‘‘ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ، شرمدان’’ پروگرام کے دوران شجر کاری کی پہل۔

عملہ و تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی)کے پرانے جے این یو آفس کمپلیکس میں ٹریننگ ڈویژن میں صفائی مہم۔

آرام باغ میں صفائی مہم کی تصاویر

2 اکتوبر کو نئی دہلی میں ڈی  او پی اینڈ ٹی کے  گرہ کلیان سینٹر، میں سوچھتا کے موضوع پر منعقد نُکڑ ناٹک کی تصاویر۔

کرتویہ بھون-3 میں محکمہ عملہ و تربیت (ڈی او پی اینڈ ٹی) کے ریکارڈ روم کی صفائی۔

نئی دہلی میں محکمہ عملہ و تربیت کے کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن میں فیزیکل ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن۔

***

 

 (ش ح ۔ع ح ۔رب)

U. No. 1086

 


(Release ID: 2188796) Visitor Counter : 6