مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک کااندرون ملک اسپیڈ پوسٹ (دستاویزات) کے ٹیرف میں تبدیلی اور نئی سہولیات متعارف کرانے کا اعلان

प्रविष्टि तिथि: 26 SEP 2025 8:35PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک نے ملک بھر میں خطوط اور پارسلز کی تیز اور قابل اعتماد ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے یکم اگست 1986 کو اسپیڈپوسٹ کی شروعات کی تھی۔ ہندوستانی ڈاک کی جدید کاری کے اقدامات کے تحت شروع کی گئی اس خدمات کوبروقت، مؤثر اور محفوظ ڈاک کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا ۔گزشتہ  چند سالوں میں اسپیڈ پوسٹ  ہنوستان میں سب سے مقبول اور قابل اعتماد ڈاک خدمات میں سے ایک کے طور پر ابھری ہے اور یہ نجی کورئیر کمپنیوں کے مقابلے میں مضبوط مقام رکھتی ہے۔

اپنی شروعات سے ہی اسپیڈ پوسٹ ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن ہے تاکہ صارفین کی بدلتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ملک میں پسندیدہ ترسیلی سروس کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، اب اسے قابل اعتماد، محفوظ اور صارف کی سہولتوں میں اضافے کے لیے درج ذیل نئی سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے:

  • او ٹی پی کی بنیاد پر محفوظ ترسیل
  • آن لائن ادائیگی کی سہولت
  •  ایس ایم ایس کے ذریعے ترسیل کی اطلاعات
  • آسان آن لائن بکنگ کی خدمات
  • بروقت میں ترسیل کی تازہ کاری
  • صارفین کے لیے رجسٹریشن کی سہولت

بین الاقوامی اسپیڈ پوسٹ کےٹیرف(نرخوں) میں آخری بار اکتوبر 2012 میں تبدیلی کی گئی تھی۔ مسلسل بہتری کو برقرار رکھنے، بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت کو پورا کرنے اور نئے اختراعات میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اسپیڈ پوسٹ (دستاویزات) کے  ٹیرف میں اب مناسب ترمیم کی گئی ہے۔ سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن نمبر 4256 مورخہ 25.09.2025 میں اعلان کے مطابق یہ ترمیم شدہ ٹریف یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔

اپ ڈیٹ شدہ ٹریف کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

وزن/فاصلہ

 مقامی

 

200؍کلو میٹر تک

201سے 500؍کلو میٹر تک

501سے 100؍کلو میٹر تک

1001سے 2000؍کلو میٹر تک

2000؍کلو میٹر سے زیادہ

50 گرام تک

19

47

47

47

47

47

51 گرام سے 250 گرام

24

59

63

68

72

77

251 گرام سے 500 گرام

28

70

75

82

86

93

*نافذ ہونے پرجی ایس ٹی  اضافی طو رپر لگے گا

دستاویزات اور پارسل دونوں کے لیے اسپیڈ پوسٹ کے تحت رجسٹریشن ایک ویلیو ایڈیڈ سروس کے طور پر بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے صارف وصول کنندہ کے لیے مخصوص محفوظ ترسیل حاصل کر سکتے ہیں، جو خاص طور پر اعتماد اور رفتار کو یکجا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ ’رجسٹریشن‘ کی ویلیو ایڈیڈ سروس کے لیے فی اسپیڈ پوسٹ آئٹم (دستاویز/پارسل) 5/؍روپے- کا معمولی چارج، ساتھ ہی جی ایس ٹی بھی لگایا جائے گا، جس میں آئٹم کو خاص طور پر وصول کنندہ یا وصول کنندہ کے ذریعے باقاعدہ مجاز شخص کو فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح ون ٹائم پاسورڈ( او ٹی پی) ڈلیوری کی اضافی خدمات کے لیے فی اسپیڈپوسٹ آئٹم (دستاویز/پارسل) 5/ٖ؍روپے کا چارج، ساتھ ہی  جی ایس ٹی بھی لگے گا۔

طلباء کے لیے اسپیڈ پوسٹ خدمات کی رسائی بڑھانے کے لیے اسپیڈ پوسٹ کےٹیرف پر 10؍فیصد کی چھوٹ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، نئے تھوک صارفین کے لیے 5؍فیصد کی خصوصی چھوٹ بھی شروع کی گئی ہے۔

یہ اقدامات ہندوستانی ڈاک کی ایک زیادہ محفوظ، شفاف اور ٹیکنالوجی سے لیس سروس فراہم کنندہ کے طور پر ترقی کی مسلسل کوشش کا حصہ ہیں۔ مستقل اختراعات اور اعتماد ساز سہولیات متعارف کروانے کے ذریعے، اسپیڈ پوسٹ صارفین کی بدلتی ضروریات کے مطابق ڈھل رہا ہے اور ساتھ ہی ملک کے سب سے قابل اعتماد اور کفایتی ترسیلی شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

 

***

ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن

U-No.1078


(रिलीज़ आईडी: 2188701) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Odia , Malayalam