کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی(آئی ای پی ایف اے) نے دیہی خواتین سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے لیے سرمایہ کاروں کی آگاہی اور تحفظ سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا


‘‘خواتین وکست بھارت کی اصل طاقت ہیں اور ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ مالی طور پربااختیاراور باخبر، ڈیجیٹل طورپر مہارتوں سے آراستہ اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہوں’’ — سی ای او،آئی ای پی ایف اے

Posted On: 09 NOV 2025 7:22PM by PIB Delhi

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے، کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیرِ سرپرستی، نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر)، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) ، ایسوسی ایشن آف میوچوئل فنڈز ان انڈیا (اے ایم ا یف آئی) ، اور ہریانہ اسٹیٹ رورل لائیولی ہُڈ مشن (ایچ ایس آر ا یل ا یم) کے ساتھ اشتراک سے دیہی خواتین سیلف ہیلپ گروپس یعنی اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جی) کے لیے سرمایہ کاروں کی تعلیم اور تحفظ سے متعلق ورکشاپ کامیابی کے ساتھ  منعقد کی۔ یہ ورکشاپ 8 نومبر 2025 کو سانگوہا، کرنال، ہریانہ میں ‘‘وکست بھارت کے پتھ پر سکشم ناری’’ کے عنوان کے تحت منعقد ہوئی۔

اس قدم کا مقصد دیہی خواتین میں مالی شعور، محفوظ سرمایہ کاری کے طریقوں اور معاشی بااختیاری کو فروغ دینا تھا۔ ورکشاپ میں ماہرین، ریگولیٹرز، تعلیمی ماہرین اور خواتین ایس ایچ جی کے ارکان نے شرکت کی، جنہوں نے ڈیجیٹل معیشت میں مالی اعتماد اور شمولیت بڑھانے کی حکمتِ عملی پیش کی۔ یہ قدم بااختیار اور باخبر خواتین کے ذریعے وکست بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

1.jpg

محترمہ انیتا شاہ اکھیلا، سی ای او آئی ای پی ایف ای و جوائنٹ سکریٹری وزارتِ کارپوریٹ افیئرز نے اپنےکلیدی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ خواتین وکست بھارت کی اصل طاقت ہیں اور انہیں مالی طور پر بااختیار اورباخبر، ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے آئی ای پی ایف اے کی اہم پہلوں ‘‘نویشک دیدی’’ اور ‘‘نویشک شیور’’  کا ذکر کیا جو خواتین کو بچت، دانشمندانہ سرمایہ کاری اور مالی دھوکہ دہی سے بچاؤ کےلئے معلومات فراہم کرتی ہیں۔

2.jpg

ہریانہ اسٹیٹ رورل لائیولی ہُڈ مشن (ایچ ایس آرایل ایم) کے سی ای او جناب سورج بھان نے اپنے استقبالیہ خطاب میں بھارت کی معاشی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ اس کے بعد ایک موضوعاتی پینل مباحثہ ہوا جس کی صدارت آئی ای پی ایف چیئر پروفیسر، ا ین سی اے ای آر ڈاکٹر سی ایس مہاپاترانے کی۔ انہوں نے جامع مالی ترقی کے لیے مستقل مالی تعلیم، رویوں میں تبدیلی اور اعتماد سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

3.jpg

مزید برآں اے ایم ایف آئی کے سینئر کنسلٹنٹ جناب ایس کے شرمانے بتایا کہ میوچوئل فنڈز میں سرمایہ کاری اور منظم بچت کے معمولات خواتین کی مالی خودمختاری کو بڑھا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر راہل رائیا، ایس ڈی ایم، اسندھ، ضلع کرنال نے خواتین گروپس کو مالی خدمات تک رسائی میں مقامی انتظامیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ریزرو بینک آف انڈیاکے سابق ڈپٹی جنرل مینجر و ڈپٹی امبڈزمن جناب شیلندر ناتھ جھانے محفوظ بینکاری کے طور طریقوں، آگاہی اور شکایات کے ازالے کے مضبوط نظام کی اہمیت بیان کی تاکہ ڈیجیٹل طور پر مالی دھوکے سے بچا جا سکے۔

 

تقریب کا اختتام سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے ساتھ ہوا، جس نے مالی طور پر باخبر شہری بنانے کے آئی ای پی ایف اے کے مشن میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کی،جوایسے شہری جو سمجھ بوجھ کے ساتھ محفوظ مالی فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

آئی ا ی پی ایف اے کے بارے میں

حکومتِ ہند نے انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ا ی پی ایف اے) کو کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت قائم کیا تھا تاکہ سرمایہ کاروں کی تعلیم، آگاہی اور تحفظ کو فروغ دیا جا سکے۔آئی ای پی ایف اے کو انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ کے انتظام وانصرام، غیر دعویٰ شدہ منافع، میچیورڈ ڈپازٹس، ڈیبنچرز اور شیئرز کو اصل سرمایہ کاروں کو واپس کرنے اور پورے ملک میں سرمایہ کارسے متعلق بیداری کے پروگراموں کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اپنے اقدامات جیسے مالی خواندگی کیمپ، شکایات کا ازالہ، اور ڈیجیٹل سہولیات مثلاً فارم آئی ای پی ایف-5 اور سرچ فیسلٹی کے ذریعے ادارہ ایک مالی طور پر مستحکم اور باخبر سرمایہ کار برادری کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے۔

 

*****

(ش ح۔م م ع۔ ف ر )

UR-1011


(Release ID: 2188213) Visitor Counter : 12