صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند انگولا میں؛ انگولہ کے صدر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی اور وفد کی سطح کی گفت و شنید کی قیادت کی


بھارت اور انگولا کے درمیان شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اور ہمارے لوگوں کی خوشحالی کے مشترکہ وژن پر قائم ہے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

بھارت-افریقہ فورم سمٹ کے وسیع فریم ورک کے تحت مختلف دو طرفہ شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

Posted On: 09 NOV 2025 7:39PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو انگولا اور بوتسوانا کے اپنے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں کل شام (8 نومبر 2025) انگولا پہنچیں۔ کسی بھارتی صدر کا انگولا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس ریاستی دورے پر صدر جمہوریہ کے ساتھ جل شکتی اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب وی سومنا اور ممبران پارلیمنٹ جناب پربھو بھائی نگر بھائی واسوا اور محترمہ ڈی کے ارونا بھی ہیں۔ لوانڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر صدر جمہوریہ کا استقبال انگولا کے وزیر خارجہ جناب ٹیٹ انٹونیو نے کیا۔

A group of people standing at podiumsAI-generated content may be incorrect.

آج (9 نومبر 2025) صدر جمہوریہ نے صدارتی محل، لوانڈا میں اپنی مصروفیات کا افتتاح کیا۔ انگولا کے صدر جواؤ مینوئل گونسلویز لورینکو نے صدر مرمو کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بالمشافہ ملاقات اور وفود کی سطح کی گفت و شنید کے دوران دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا۔

A person and person shaking hands in front of flagsAI-generated content may be incorrect.

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور انگولا کے درمیان شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اور ہمارے لوگوں کی خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔ انھوں نے انگولا کی ترقیاتی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا جس کا مقصد اس کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔

A person in a suit standing next to a person in a sariAI-generated content may be incorrect.

صدر جمہوریہ نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی تجارتی شراکت داری کا ذکر کیا اور کہا کہ انگولا بھارت کی توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، دفاع، بنیادی ڈھانچہ اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔ انھوں نے مختلف دو طرفہ شعبوں کے ساتھ ساتھ بھارت-افریقہ فورم چوٹی کانفرنس کے وسیع تر فریم ورک کے تحت تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

A person standing in front of a group of soldiersAI-generated content may be incorrect.

اس موقع پر ماہی گیری، آبی زراعت اور سمندری وسائل میں تعاون اور قونصلر امور میں تعاون پر مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔

صدر نے انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) اور گلوبل بائیو فیول الائنس (جی بی اے) میں شامل ہونے کے انگولا کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

A group of people sitting at a tableAI-generated content may be incorrect.

دونوں صدور نے پریس کے سامنے بیانات جاری کیے۔ (صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے بیان کا متن منسلک ہے)۔

بعد ازاں، انگولا کے صدر جواؤ مینوئل گونالویز لورینکو نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے اعزاز میں صدارتیمحل، لوانڈا میں ضیافت کا اہتمام کیا۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1002


(Release ID: 2188130) Visitor Counter : 9