وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ کے دلچسپ فضائی کرتبوں نے آسام کے گوہاٹی کو مسحور کر دیا

Posted On: 09 NOV 2025 4:26PM by PIB Delhi

اپنی 93ویں سالگرہ تقریب کو جاری رکھتے ہوئے بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے  9 نومبر 2025 گوہاٹی میں شاندار دریائے برہم پتر  کے اوپر  خوبصورت فضائی کرتب  دکھائے۔ اس تقریب کے مہمان ذی وقار آسام کے عزت مآب گورنر جناب لکشمن پرساد آچاریہ تھے۔ آسام کے عزت مآب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما، سی اے ایس ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، اے او سی- اِن-سی ایسٹرن ایئر کمانڈ ایئر مارشل صورت سنگھ اور بھارتی فضائیہ اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران جیسے معزز عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

فلائنگ ڈسپلے تقریبات کے لیے اس سال کا موضوع تھا:

’’اچوک، ابھید و سٹیک‘‘- یعنی بے چوک، ناقابل تسخیر اور بالکل درست

لچت گھاٹ سے گزرنے والے لڑاکا، ٹرانسپورٹ اور ہیلی کاپٹر طیاروں کی ایک صف نے گوہاٹی کے متحرک رنگوں میں اضافہ کیا۔ لائن اپ نے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں، ٹرانسپورٹ اور لڑاکا طیاروں سے لے کر طیاروں کی وسیع صف کی عکاسی کی۔ جھلکیوں میں تیجس، اپاچی، سی- 295 اور ہاکس شامل ہیں، جو قومی لچک کے راستے کی علامت ہیں۔ ہارورڈ، سکھوئی 30 اور رافیل نے دلکش کم درجے کی ایروبیٹکس سے سامعین کو مسحور کیا۔ اس پرفارمنس کا اختتام سوریاکرن ایروبیٹکس ٹیم اور سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم کی ہم آہنگی کے ساتھ ہوا، جس سے سامعین پر سحر طاری ہوگیا۔

فلائنگ ڈسپلے نے شائقین پر نا مٹنے والے تاثرات مرتب کیے، خاص طور پر شمال مشرق کے نوجوانوں پر، جو ہمت اور نظم و ضبط کے مظاہرہ سے واضح طور پر متاثر تھے۔ نیلے رنگ میں مردوں اور عورتوں کے ہموار تال میل نے نوجوان ناظرین میں فخر اور تحریک کا احساس پیدا کیا، جس سے بہت سے لوگوں کو ہندوستانی فضائیہ میں کریئر تلاش کرنے اور ملک کی خدمت میں اپنا تعاون دینے کی ترغیب حاصل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1(1)MGTK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2(1)I6GL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo3VCBI.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:993


(Release ID: 2188089) Visitor Counter : 7