وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم  نے دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب کی جھلکیاں ساجھا کیں

Posted On: 09 NOV 2025 3:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے 8140 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 9 نومبر ایک طویل اور سرشار جدوجہد کا نتیجہ ہے اور یہ دن ہم سب میں فخر کے گہرے احساس کو جنم دیتا ہے۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں جناب مودی نے کہا:

’’دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب سے متعلق پروگرام میں ترقی کے تئیں لوگوں کے مضبوط عزم نے نئی توانائی سے بھر دیا۔‘‘

’’ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اتراکھنڈ اپنی مضبوط شراکت داری نبھا رہا ہے۔ ریاست کی سلور جوبلی سے متعلق پرکشش نمائش میں اس کی ترقی کے سفر کا شاہد بنا۔‘‘

’’اتراکھنڈ کی روایت اور ثقافت کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی کو دکھانے والی کافی ٹیبل بک کا اجراء کرکے ازحد مسرت ہوئی ہے۔‘‘

’’اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب کے موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ازحد فخر اور خوشی کا احساس ہوا۔‘‘

’’اتراکھنڈ کے عوام نے برسوں تک جو خواب دیکھا تھا، 9 نومبر کا دن اسی تپسیا کا پھل ہے۔ ریاست کی سلورجوبلی کے موقع پر میں اس کے لیے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے ساتھ ہی تحریک سے وابستہ لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘‘

’’آج جب اتراکھنڈ اپنے قیام کے 25 برس مکمل کر رہا ہے، تو میرا یہ یقین اور مضبوط ہوگیا ہے کہ یہ اس کے پھلنے پھولنے کا دور ہے۔‘‘

’’گذشتہ برسوں کے دوران اتراکھنڈ کی ترقی کا سفر شاندار رہا ہے۔ اس ریاست نے ہر شعبے میں کافی ترقی کی ہے۔ یہ تبدیلی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہماری پالیسی کا ہی نتیجہ ہے۔‘‘

’’دیو بھومی کا حقیقی تعارف اس کی روحانی طاقت ہے۔ اتراکھنڈ اگر ارادہ کر لے تو آئندہ چند برسوں میں خود کو ’دنیا کے روحانی مرکز‘ کے طور پر قائم کر سکتا ہے۔‘‘

’’ملک نے آتم نربھر بھارت کا جو عہد کیا ہے، اس کا راستہ ووکل فار لوکل سے طے ہوگا۔ اتراکھنڈ اس وژن کو ہمیشا سے جیتا آیا ہے۔‘‘

’’اتراکھنڈ میں بھاجپا کی ڈبل انجن سرکار نے ریاست کی ترقی کے سفر میں آئی متعدد چنوتیوں کو عبور کیا ہے۔ اس امر کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ اس رفتار پر بریک نہ لگنے پائے۔‘‘

******

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:992


(Release ID: 2188074) Visitor Counter : 10