نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے شرون بیل گولا، کرناٹک میں آچاریہ شری 108 شانتی ساگر مہاراج کے شرون بیلا گولا کے دورے کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی اور آچاریہ جی کی مورتی کی رونمائی کی
آچاریہ شانتی ساگر مہاراج کی تعلیمات امن اور ہم آہنگی کے لیے ابدی تعلق رکھتی ہیں- نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے شرون بیل گولا کے 2000 سالہ جین ورثے اور مشہور باہوبلی مجسمے کو اجاگر کیا
شرون بیل گولا نے صد سالہ تقریبات کے ذریعہ ایک روحانی جذبے ازسر نو زندہ کیا ہے
چندر گپت موریہ کے تیاگ نے طاقت سے علم کے حصول تک کے سفر کی علامت ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے کلاسیکی زبان کے طور پر پراکرت کے اعتراف اور گیان بھارتم مشن کے تحت قدیم مخطوطہ کو ڈیجیٹل شکل میں لانے کی کوششوں کی ستائش کی
Posted On:
09 NOV 2025 3:42PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند نے آج کرناٹک کے شرون بیل گولا میں پرم پوجیہ آچاریہ شری 108 شانتی نگر مہاراج جی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی، جو کہ مہابھشیک تقریب کے لیے 1925 میں آچاریہ جی کے مقدس مقام کے دورے کے 100 برس مکمل ہونے پر منائی جا رہی ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع پر شرون بیل گولا میں آچاریہ شری شانتی نگر مہاراج جی کے مجسمے کی رونمائی بھی کی۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے دِگمبر رواج کو زندہ کرنے میں آچاریہ شری شانتی ساگر مہاراج جی کے اہم کردار کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی زندگی عدم تشدد، غیر جمع خوری اور تکثیریت کے جین مذہب کے اصولوں کا پیکر ہے، جو داخلی امن اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مادیت اور بے سکونی کے دور میں آچاریہ شری شانتی ساگر مہاراج جی کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حقیقی آزادی قبضے میں نہیں، بلکہ خود ضبطی میں ہے - عیش میں نہیں، بلکہ اندرونی سکون میں۔
نائب صدر جمہوریہ نے مشاہدہ کیا کہ اس صد سالہ تقریب کے ذریعے شرون بیل گولا میں دگمبر جین مٹھ نے نہ صرف ایک عظیم سنت کی یاد کو اعزاز بخشا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم روحانی جذبہ بھی زندہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا مجسمہ ایک علامت کے طور پر نمایاں ہوگا جو ہر آنے والے کو سادگی، پاکیزگی اور ہمدردی کی طاقت کی یاد دلائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آچاریہ شری شانتی ساگر مہاراج جی کا پیغام تمام ہندوستانیوں کو نیکی، رواداری اور امن کے راستے پر چلنے کی ترغیب فراہم کرتا رہے گا۔
دو ہزار سال سے زائد عرصے سے جین عقیدے کے مرکز کے طور پر شرون بیل گولا کی شاندار تاریخ کو یاد کرتے ہوئے، نائب صدر نے بھگوان باہوبلی کے 57 فٹ کے یک سنگی مجسمے پر روشنی ڈالی، جسے گنگا خاندان کے وزیر چاوُنڈا رائے نے بنایا تھا، جو کہ روحانی عقیدت اور فنکارانہ صلاحیتوں کے لازوال ثبوت کے طور پر کھڑا ہے۔
شری سی پی رادھا کرشنن نے شہنشاہ چندرگپت موریہ کے شراون بیل گولا میں جین سنت آچاریہ بھدرباہو کی رہنمائی میں ترک کرنے پر بھی غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم شہنشاہ کا یہ عمل اس بات کی علامت ہے کہ تمام دنیاوی کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد بھی انسان کو بالآخر روحانی علم حاصل کرنا چاہیے۔
نائب صدر جمہوریہ نے حکومت ہند کی طرف سے پراکرت کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے اور جین کے مخطوطات کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے گیان بھارتم مشن کے آغاز کی ستائش کی، ساتھ ہی ہندوستان کی ثقافتی اور روحانی وراثت کو محفوظ رکھنے کی ان کوششوں کی تعریف کی۔ سنگم اور سنگم کے بعد کے ادوار کے دوران تمل ادب اور ثقافت میں عقیدے کے گہرے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے،انہوں نے تمل ناڈو اور جین مت کے درمیان مضبوط تاریخی ربط پر زور دیا، جیسا کہ شلپّا ڈِکرم جیسے کلاسیکی کاموں میں جھلکتا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے پراکرت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جیسے اداروں کے ذریعے حفظانِ صحت ، تعلیم اور تحقیق کو فروغ دے کر آچاریہ شری شانتی ساگر مہاراج جی کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے جین مٹھ کے موجودہ سربراہ شری ابھینو چاروکیرتی بھٹارک سوامی جی کی بھی ستائش کی۔
اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ شرون بیل گولا ہندوستان کی روحانی میراث کا ایک چمکتا ہوا زیور رہے گا، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ نسلوں کو راستبازی، رواداری اور امن کے اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دیتا رہے گا۔
اس تقریب میں کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت؛ بھاری صنعتوں اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی؛ کرناٹک کے وزیر مالیات جناب کرشن بائر گوڑا؛ کرناٹک کے منصوبہ بندی اور شماریات کے وزیر جناب ڈی سدھاکر؛ حسن سے رکن پارلیمنٹ، جناب شریاس ایم پٹیل؛ شری کشیتر شرون بیل گولا دگمبر جین مہاسمستھان مٹھ کے قابل احترام راہب اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:990
(Release ID: 2188056)
Visitor Counter : 8