زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیرِ زراعت جناب شیو راج سنگھ چوہان کا10نومبر کو اڈیشہ کا دورہ
جناب چوہان ’مانڈیا دیباسا‘ میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد موٹے اناج (ملیٹس) کے فروغ کو آگے بڑھانا ہے
ان کے زیرِ صدارت وزیرِ اعظم دھن دھانیا کرشی یوجنا، پلسز مشن (دالوں کے مشن) اور نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ کے مؤثر نفاذ پر اسٹریٹجک (حکمتِ عملی پر مبنی) بات چیت کی جائے گی
مرکزی وزیرِ زراعت کسانوں سے ملاقات کے علاوہ کھیتوں کا معائنہ (فیلڈ وزٹ) بھی کریں گے
Posted On:
09 NOV 2025 11:45AM by PIB Delhi
زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان 10 نومبر 2025 (پیر) کو اڈیشہ کے یک روزہ دورے پر ہوں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ ایسے اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے جن کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور قدرتی کھیتی کے فروغ کو آگے بڑھانا ہے۔
شیڈول کے مطابق جناب چوہان پٹنہ سے روانہ ہو کر صبح 11 بجے بھونیشور پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ لوک سیوا بھون کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے ’مانڈیا دیباسا (ملیٹ ڈے)‘ پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ مرکزی حکومت کی ان پہل کاریوں پر روشنی ڈالیں گے جو موٹے اناج (ملیٹس/شری انّ) کی پیداوار، پروسیسنگ اور استعمال کو فروغ دینے کے لیے اوڈیشہ سمیت پورے ملک میں کی جا رہی ہیں۔ اس پروگرام میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور دیہی معیشت کے استحکام میں ملیٹس کے کردار پر بھی مباحثہ ہوگا۔
افتتاحی اجلاس کے بعد مرکزی وزیر کٹک ضلع کے صدر علاقے کا دورہ کریں گے جہاں وہ کھیتوں کا معائنہ اور کسانوں سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ وہ کسانوں کے تجربات سنیں گے، ان کے سامنے درپیش چیلنجز کے بارے میں جانیں گے اور زرعی پالیسیوں کے حوالے سے ان کی تجاویز حاصل کریں گے۔ اس دوران وہ مرکزی حکومت کی مختلف زرعی اسکیموں کے زمینی نفاذ اور ان کے مقامی سطح پر اثرات کا جائزہ بھی لیں گے۔
دوپہر کے وقت وزیرِ زراعت آئی سی اے آر سینٹرل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی آر آر آئی)، بدیا دھار پور، کٹک میں ایک مشترکہ اسٹریٹجک میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں وزیرِ اعظم دھن دھانیا کرشی یوجنا، پلسز میں خودکفالت مشن اور نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ جیسی قومی سطح کی اہم زرعی اسکیموں کے موثر نفاذ کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
اس اجلاس میں وزارتِ زراعت کے سینئر افسران، آئی سی اے آر کے سائنسدان اور حکومتِ اڈیشہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔ غور و خوض کا مقصد زیادہ پیداوار، پائیداری اور زرعی خود انحصاری کے لیے عملی حکمتِ عملیاں تیار کرنا ہے۔
جناب شیو راج سنگھ چوہان کا یہ دورہ اڈیشہ میں پائیدار اور خود کفیل زراعت کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعدد مواقع پر کہا ہے کہ بھارت کا مستقبل اس کے کسانوں کے کھیتوں میں پوشیدہ ہے اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم زراعت کو منافع بخش، ماحول دوست اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
مرکزی وزیرِ زراعت مختلف ریاستوں کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں تاکہ کسانوں سے براہِ راست جڑ سکیں اور زرعی ترقی کا زمینی جائزہ لے سکیں۔ ان کا ماننا ہے کہ پالیسی سازی اور منصوبوں کا نفاذ صرف دہلی کے دفاتر تک محدود رہ کر مؤثر نہیں ہو سکتا۔ زراعت میں کامیابی کے لیے کسانوں سے براہِ راست رابطہ اور زمینی حقیقتوں کا مشاہدہ ضروری ہے۔
ان کی یہ مسلسل عوامی پہنچ کی کوششیں ایک شراکتی طرزِ حکمرانی کی عکاسی کرتی ہیں، جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ حکومت کی زرعی اصلاحات کسانوں کی امیدوں، ضروریات اور عملی تجربات سے قریبی طور پر ہم آہنگ رہیں۔
کسانوں سے مشاورت اور کھیتوں کے معائنے کے ذریعے جناب چوھان کا مقصد مختلف علاقوں میں مخصوص زرعی مسائل کی نشاندہی کرنا ہے، جیسے مٹی کی صحت، فصلوں کی تنوع کاری، پانی کے مؤثر استعمال اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانا۔
مرکزی وزیر کی یہ شمولیت سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی بھی کوشش ہے جو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال، بہتر بیجوں کی اقسام، زرعی مشینری کے فروغ اور ویلیو ایڈیڈ پیداوار کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ان اقدامات سے دیہی روزگار میں بہتری کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر غذائی و خوراکی تحفظ کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
’مانڈیا دیباسا‘ کی تقریبات اڈیسہ کی باجرے کے فروغ میں مسلسل قیادت کو اجاگر کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 2023 کو بین الاقوامی سالِ باجرہ قرار دیے جانے کے بعد سے، اڈیسہ نے باجرے پر مبنی زرعی نظاموں کے فروغ میں ایک اہم شراکت دار کا کردار ادا کیا ہے۔ ریاست کے کوراپوٹ، رایاگاڈا اور کندھمال جیسے اضلاع میں برادری پر مبنی اقدامات نے پیداوار اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے نمایاں نتائج دکھائے ہیں۔ اس علامتی تقریب میں جناب چوھان کی شرکت حکومت کی اس نئی توجہ کو ظاہر کرتی ہے جو روایتی فصلوں پر مرکوز ہے، ایسی فصلیں جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار، غذائیت سے بھرپور اور معاشی طور پر فائدہ مند ہیں۔
وزارتِ زراعت مرکزی اسکیموں جیسے ’’پی ایم دھن دھانیا کرشی یوجنا‘‘ جو پیداوار میں اضافے پر زور دیتی ہے، ’’سیلف ریلائنس اِن پَلْسِز مشن‘‘ جو دالوں کی درآمد پر انحصار کم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ’’نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ‘‘ جو کیمیکل سے پاک کاشتکاری کو فروغ دیتا ہے، کو یکجا کر کے پائیدار زرعی معیشت کی مضبوط بنیاد رکھنے کا ہدف رکھتی ہے۔
آئی سی اے آر-سی آر آر آئی میں ہونے والا آئندہ مشترکہ حکمتِ عملی اجلاس ٹیکنالوجی، تربیت، قرض تک رسائی اور منڈی سے ربط جیسے عوامل کو مربوط انداز میں جوڑنے کے لیے سفارشات تیار کرے گا۔
جناب چوھان کا یہ دورہ مرکز، ریاستی حکومتوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے دیہی ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ اس ویژن کو اجاگر کرتا ہے جو ایک ایسے مضبوط زرعی نظام کی تعمیر کا خواہاں ہے جو موسمیاتی تبدیلی، مٹی کی زرخیزی میں کمی اور پانی کی قلت جیسے نئے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے۔
شام کو تمام طے شدہ پروگراموں کے اختتام کے بعد جناب چوھان بھونیشور سے وجے واڑہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اگلے دن منعقد ہونے والے متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-986
(Release ID: 2188007)
Visitor Counter : 12