وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم کی ریاست اتراکھنڈ کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد
Posted On:
09 NOV 2025 9:05AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا: ’’قدرت کی آغوش میں بسی یہ ہماری مقدس دھرتی آج سیاحت کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں ترقی کی نئی رفتار حاصل کر رہی ہے‘‘۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’اتراکھنڈ کے قیام کی 25ویں سالگرہ پر ریاست کے اپنے تمام بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد۔ قدرت کی آغوش میں بسی ہماری یہ دیو بھومی آج سیاحت کے ساتھ ساتھ ہر میدان میں ترقی کی نئی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس خصوصی موقع پر میں یہاں کے نرم مجاز، محنتی اور فرشتہ صفت عوام کی خوشحالی، کامیابی اور بہتر صحت کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-982
(Release ID: 2187975)
Visitor Counter : 9