وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کرٹین ریزر: بھارتی بحریہ 2025 کا نیوی ڈے  ترواننت پورم میں شاندار عملی مظاہرے کے ساتھ منائے گی

Posted On: 08 NOV 2025 4:11PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ 04 دسمبر 2025 کو  ترواننت پورم کے شنگمُوگھم بیچ پر ایک شاندار عملی مظاہرے کے ساتھ نیوی ڈے 2025 منائے گی۔

یہ بھارتی بحریہ کی  مسلسل کوششوں  کا ایک حصہ ہے کہ اس تقریب کو بڑے بحریہ اسٹیشنوں کے علاوہ کسی دوسرے مقام پر منعقد کیا جائے۔ اس سے پہلے یہ تقریب اوڑیسہ کے پوری اور مہاراشٹر کے سندھو درگ میں منعقد کی گئی تھی۔ یہ عظیم الشان پروگرام شہریوں کے لیے بھارتی بحریہ کی کثیر الجہتی کارروائیوں کے مختلف پہلوؤں کو دیکھنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔

عملی مظاہرے میں بھارتی بحریہ کے جدید ترین عملی پلیٹ فارمز اور اسے بھارتی اوقیانوس خطے(آئی او آر) میں ’ترجیحی حفاظتی شراکت دار‘ کے طور پر اس کےعزم کو ظاہر کیا جائے گا، جس کی رہنمائی مہا ساگر(خطوں کی سیکورٹی اور ترقی کے لیے باہمی اور مجموعی پیش رفت) کے وسیع وژن سے ہوتی ہے۔ یہ تقریب بحریہ کی شاندار جنگی صلاحیتوں، تکنیکی مہارت، اور عملی تیاری کی عکاسی کرے گی اور ساتھ ہی اس سے ملک کی بڑھتی ہوئی بحری قوت اور خود کفالت  کا بھی اظہار ہوگا ۔

عملی مظاہرے میں فرنٹ لائن پلیٹ فارمز کی مربوط صلاحیتیں پیش کی جائیں گی، جو بحری شعبے میں طاقت اور درستگی کے ساتھ کارروائی کرنے کی بحریہ کی صلاحیت کی علامت ہیں۔ یہ تقریب سطحی، زیر سطح اور فضائی اثاثوں کے بے مثال تعاون کو اجاگر کرے گی، جو بھارت کے سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے بحریہ کی تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔

آتم نربھر بھارت کے وژن کی عکاسی کرتے ہوئے، مظاہرے میں  اندرون ملک تیار کردہ اثاثوں کی ایک رینج شامل ہوگی، جو دفاعی پیداوار میں بھارت کی بڑھتی ہوئی خود کفالت کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارمز بحریہ کی’میک ان انڈیا‘ وژن کے تحت جدید، ٹیکنالوجی سے لیس اور مستقبل کے لیے تیار سمندری طاقت بنانے کی مستقل کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ تقریب میں بحریہ کی تیاری اور رواداری کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا جیسا کہ آپریشن سندور کے دوران نمایا ں ہوا جس سے بحریہ کی درستگی، رفتار اور برتری کے ساتھ کارروائی کرنے کی صلاحیت کا اعادہ ہوتا ہے۔ یہ مظاہرہ بھارتی بحریہ کے مرد و خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جو ملک کی سالمیت اور بحری مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

نیوی ڈے 1971 کی بھارت-پاکستان جنگ کے دوران بحریہ کے اہم کردار کی یاد دلاتا ہے، جس نے دشمن کی بحری اور ساحلی دفاعی صلاحیتوں  پرفیصلہ کن  وار کیا گیا تھا۔ بھارتی بحریہ کے میزائل بوٹس نے کراچی بندرگاہ پر ایک جرأت مندانہ حملہ کیا، جو آپریشن ٹرائیڈنٹ کا حصہ تھا۔ اس فیصلہ کن کارروائی نے نہ صرف بھارت کی سمندری طاقت بلکہ درستگی، حوصلہ اور حکمت عملی کی برتری کو بھی ظاہر کیا۔

عملی مظاہرے 2025 بھارتی بحریہ کی سمندری مہارت کا جشن ہوگا، جو ایک  کارروائی کے لیے تیار، ہم آہنگ، قابل اعتماد اور آتم نربھر فورس کے طور پر سمندروں کی حفاظت کرتے ہوئے وکست، سمردھ بھارت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔

 

******

ش ح۔  ا ع خ۔  ش ب ن

Uno-970


(Release ID: 2187830) Visitor Counter : 10