بھارتی چناؤ کمیشن
بہار انتخابات 2025 مرحلہ- I: جانچ پڑتال کے بعد دوبارہ پولنگ کی سفارش نہیں کی گئی
تقریباً 455 امیدواروں/ ایجنٹوں نے جانچ پڑتال کے عمل میں حصہ لیا
Posted On:
07 NOV 2025 7:45PM by PIB Delhi
1. الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے فارم اے17(ووٹرز کے رجسٹر) اور پولنگ کے دن کے دیگر دستاویزات سے متعلق ووٹنگ کے بعد جانچ پڑتال کے بارے میں یکجا ہدایات جاری کی ہیں تاکہ شفافیت کو مضبوط کیا جا سکے اور پولنگ سٹیشنوں پر ٹھیک ٹھیک خرابیوں کا بھی پتہ لگایا جا سکے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ پولنگ کی سفارش کی جا سکے۔ تمام امیدواروں کو جانچ پڑتال کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں پیشگی مطلع کر دیا گیا تھا۔
2. اسی کے مطابق، کمیشن کے ذریعہ مقرر کردہ 121 ریٹرننگ آفیسرز (آر او) اور 121 جنرل مبصرین (جی او) کی موجودگی میں بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ ہونے والے تمام 121 اسمبلی حلقوں (اے سی) میں دستاویزات کی جانچ پڑتال آسانی سے کی گئی۔ تقریباً 455 امیدواروں یا ان کے ایجنٹوں نے بھی جانچ پڑتال کے عمل میں حصہ لیا۔
3. جانچ پڑتال کے بعد، کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر کوئی تضاد/غلطی نہیں پائی گئی اور بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں دوبارہ پولنگ کی سفارش نہیں کی گئی۔
4. پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی اور جانچ پڑتال کے بعد، فارم اے17 اور متعلقہ مواد کو آر او کی مہر کے ساتھ دوبارہ سیل کر دیا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:950
(Release ID: 2187681)
Visitor Counter : 2