بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار انتخابات 2025 مرحلہ- I: تاریخی 64.66 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ


بھارتی انتخابی کمیشن کی نئی پہل قدمیوں نے ووٹ دہندگان کے لیے ووٹ ڈالنے کے تجربے کو بہت خوشگوار بنایا

Posted On: 06 NOV 2025 8:55PM by PIB Delhi
  1. بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ آج تہواری خوشی کے ساتھ پر امن انداز میں اختتام پذیر ہوا، اور بہار *کی تاریخ میں اب تک کا اعلیٰ ترین یعنی 64.66 فیصد ٹرن آؤٹ دیکھا گیا ۔(فہرست نیچے دی گئی)
  2. چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرس ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ لائیو ویب کاسٹنگ کے ذریعے پولنگ پر گہری نظر رکھی جنہیں پہلی مرتبہ بہار میں 100 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر یقینی بنایا گیا ہے۔
  3. چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)گیانیش کمار نے ذاتی طور پر ای سی آئی میں کنٹرول روم کے پریذائیڈنگ افسران اور ڈی ای اوز کے ساتھ بات چیت کی تاکہ پولنگ کا عمل آسانی سے آگے بڑھ سکے۔
  4. ریاست کے 18 اضلاع کے 121 اسمبلی حلقوں (اے سی) میں آج پولنگ ہوئی، جن میں کل 3.75 کروڑ سے زیادہ ووٹر ہیں۔
  5. ایک اور چیز جو بہار میں پہلی مرتبہ ہوئی ہے، وہ یہ کہ بین الاقوامی انتخابی مہمانوں کے پروگرام (آئی ای وی پی) کے ایک حصے کے طور پر، 6 ممالک یعنی جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، بیلجیم اور کولمبیا کے 16 مندوبین نے پولنگ کی کارروائی ملاحظہ کی۔ مندوبین نے بین الاقوامی سطح پر بہار کے انتخابات کی ستائش کی جو کہ سب سے زیادہ منظم، شفاف، موثر اور مبنی بر اشتراک انتخابات میں سے ایک ہیں۔
  6. کل رات 11.20 بجے تک پولنگ سے متعلق 4 لاکھ سے زیادہ عملہ متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گیا۔ 67,902 پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں آج صبح 7 بجے سے پہلے فرضی پولنگ مکمل کر لی گئی اور 1,314 امیدواروں کی طرف سے مقرر کیا گیا اور تمام 45,341 پولنگ اسٹیشنوں پر بیک وقت پولنگ پرامن طریقے سے شروع ہوئی۔
  7. پردہ نشین خواتین کی شناخت کے لیے 90,000 سے زیادہ جیویکا دیدیوں/خواتین رضاکاروں کے ساتھ ایک سی اے پی ایف اہلکاروں کو تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا۔
  8. پریذائیڈنگ افسران نے پولنگ اسٹیشن سے نکلنے سے پہلے ای سی آئی کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق پولنگ کے اختتام پر ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعدادوشمار کو اپ ڈیٹ کیا جس کے نتیجے میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے تخمینی رجحانات کو اپ ڈیٹ کرنے میں کم سے کم تاخیر ہوئی۔

* ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار آج شام 8.15 بجے تک ہیں اور 1,570 پریذائیڈنگ افسران نے ابھی ای سی آئی نیٹ پر اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔

  1. متعدد نئے ووٹر دوستانہ اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، ووٹر ای وی ایم بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کی رنگین تصاویر دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ دیگر نئے اقدامات میں پولنگ اسٹیشنوں پر موبائل ڈپازٹ کی سہولت، آسانی سے پڑھنے کے قابل ہونے کے لیے نئے ڈیزائن کردہ ووٹر انفارمیشن سلپس (وی آئی ایس) اور ہر پولنگ اسٹیشن پر 1,200 ووٹرز کی بھیڑ کو کم کرنا شامل ہے۔
  2. تمام پولنگ سٹیشنوں کو وہیل چیئرز فراہم کی گئی تھیں اور پی ڈبلیو ڈی ووٹرز کی مدد کے لیے رضاکاروں کی ٹیگنگ کی گئی تھی۔ پی ڈبلیو ڈی ووٹ دہندگان کو ان کے پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے میں مدد کے لیے ای رکشا کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔
  3. ای سی آئی نیٹ ایپ پر ضلع کے حساب سے اور اے سی کے حساب سے ووٹر ٹرن آؤٹ کے تخمینی اعداد و شمار دستیاب ہیں۔

بہار انتخاب 2025 سے قبل ووٹنگ میں شرکت (فیصد میں)

 

عام انتخاب سے لوک سبھا تک (1951-2024)

 

عام انتخاب سے بہار قانون ساز اسمبلی تک (1951-2020)

 

 

سال

ووٹنگ میں شرکت (فیصد میں)

سال

ووٹنگ میں شرکت (فیصد میں)

 

 

1951-52

40.35 (سب سے کم)

1951-52

42.6 (سب سے کم)

 

1957

40.65

1957

43.24

 

1962

46.97

1962

44.47

 

1967

51.53

1967

51.51

 

1971

48.96

1969

52.79

 

1977

60.76

1972

52.79

 

1980

51.87

1977

50.51

 

1984

58.8

1980

57.28

 

1989

60.24

1985

56.27

 

1991

60.35

1990

62.04

 

1996

59.45

1995

61.79

 

1998

64.6 (سب سے زیادہ)

2000

62.57 (سب سے زیادہ)

 

1999

61.48

فروری 2005

46.5

 

2004

58.02

اکتوبر 2005

45.85

 

2009

44.47

2010

52.73

 

2014

56.26

2015

56.91

 

2019

57.33

2020

57.29

 

2024

56.28

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:877


(Release ID: 2187180) Visitor Counter : 19