نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن کو پانڈیچیری یونیورسٹی کے کام کاج کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاگیا
نائب صدر جمہوریہ نے تعلیمی مہارت ، اختراع اور طلبہ کی فلاح و بہبود پر زور دیا
سوچھ بھارت مشن کے تحت صاف اور شمولیت پر مبنی کیمپس پر توجہ مرکوز کریں: نائب صدر جمہوریہ
یونیورسٹیوں کو طلباء کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے تیار کرنا چاہیے: نائب صدرجمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور طالبات کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
06 NOV 2025 6:22PM by PIB Delhi
پانڈیچیری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی پرکاش بابو نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران یونیورسٹی کے تعلیمی کورسز اور سرگرمیوں، بنیادی ڈھانچے کی سہولیات، طلباء کی فلاح و بہبود کے اقدامات ، تحقیق اور اختراعی ماحولیاتی نظام کے فروغ، سابق طلباء کی شمولیت، کیمپس میں تقرریوں اور شمسی بجلی کی پیداوار پر ایک پریزنٹیشن دی گئی۔
نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانے ، صنعت کی ضروریات کے مطابق ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر جدید کورسز متعارف کرانے ، کیمپس میں سوچھ بھارت اقدامات کو فروغ دے کر صفائی کو برقرار رکھنے، ایس سی/ایس ٹی طلبا کے لیے ریزرویشن سیٹیں مناسب طریقے سے پر کرنے کو یقینی بنانے، مقامی برادریوں کو مناسب نمائندگی فراہم کرنے اور طالبات کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب سی پی رادھا کرشنن نے شکایات کے موثر ازالے کا طریقہ کار قائم کرنے، منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور طلباء کے لیے مشاورت اور حوصلہ افزائی کی کلاسیں منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔
نائب صدر نے یونیورسٹی کی درجہ بندی کو بہتر بنانے ، طلباء کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے ، الحاق شدہ کالجوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے والی تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالی۔
پانڈیچیری یونیورسٹی ، جو 1985 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے قائم کی گئی تھی، کالاپیٹ، پڈوچیری میں واقع ایک سنٹرل یونیورسٹی ہے۔ یہ خطے میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے لیے ایک بڑے مرکز کے طور پر کام کرتی ہے، جو 10000 سے زیادہ طلباء کے ساتھ متنوع شعبوں میں 100 سے زیادہ انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگرام پیش کرتی ہے۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 868
(Release ID: 2187107)
Visitor Counter : 13