جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینے کا پانی و صفائی کے محکمہ نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت صفائی ستھرائی کے فروغ اور زیر التواء معاملوں میں کمی لانے کےاہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا

Posted On: 06 NOV 2025 1:07PM by PIB Delhi

پینے کا پانی و صفائی محکمہ(ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے خصوصی مہم 5.0 (ایس سی5.0) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہی۔ یہ ملک گیر مہم حکمرانی کے معیار میں بہتری لانے کے لیے کثیر الجہتی حکمتِ عملی پر مبنی تھی، جس میں زیرِ التواء حوالہ جات کا حل، ریکارڈ مینجمنٹ میں بہتری اور وسیع سطح پر صفائی مہمات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا علامتی آغاز 2 اکتوبر 2025 کو براہ راست ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سیکریٹری کی رہنمائی میں کیا گیا۔ اس موقع پر سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی میں پنڈت دین دیال انتودیہ بھون کے قریب سینیٹیشن پارک میں صفائی مہم منعقد کی گئی، جو تمام عملی سطحوں پر شفافیت اور کارکردگی کے فروغ کے عزم کی علامت تھی۔

Pho-1.jpg

Pho-2.jpg

Pho-3.jpg

جگہ اور ریکارڈ کے انتظامات کے حوالے سے ایک نمایاں کامیابی حاصل کی گئی، جس کے تحت 120 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی گئی اور 100 کاغذی فائلوں کوکامیابی کے ساتھ  تلف کیا گیا، جس سے ریکارڈ کے نظام میں بہتری اور غیر ضروری سامان میں کمی آئی۔ مزید برآں، مہم کے دوران ناقابلِ استعمال اثاثوں اورفضلہ، بشمول ای-ویسٹ، کے منظم تلفی کے ذریعے3,73,706  روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، اور اس ضمن میں مقررہ ہدف سے بھی بڑھ کر کامیابی حاصل کی گئی۔

محکمے نے عوامی شکایات کے ازالے میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی، جہاں 410 یعنی 84 فیصد عوامی شکایات(پبلک گریوانس) اور 50 اپیلوں کو نمٹا دیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ محکمے نے ترجیحی بنیادوں پر موصول ہونے والے اعلیٰ سطح کےحوالہ جات پر بھی فوری کارروائی یقینی بنائی، جن میں 16 وی آئی پی حوالہ جات، 3 وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے حوالہ جات اور 2 ریاستی حکومت کے حوالہ جات شامل تھے۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نے ذاتی طور پر مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے 10 اکتوبر 2025 کو پنڈت دین دیال انتودیہ بھون میں واقع ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے دفتر کا دورہ بھی کیا، تاکہ مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا براہِ راست جائزہ لے سکیں۔

Pho-4.jpg

محکمے نے سال بھر خصوصی مہم 5.0 کی رفتار اور جذبے کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کو بھی دوہرایا ہے، تاکہ کارکردگی، تنظیم اور بروقت خدمات کے حوالے سے حاصل ہونے والی کامیابیاں مستقل طور پر سرکاری کام کاج کی روایت کا حصہ بن سکیں۔

************

ش ح۔ ت ف۔ش ت

 (U-847)


(Release ID: 2186891) Visitor Counter : 6