تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے امول اور افکو کو دنیا کی سرفہرست دس کوآپریٹیو میں پہلے دو درجے حاصل کرنے پر مبارکباد دی


بھارت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ

یہ امول سے وابستہ لاکھوں خواتین اور افکو میں حصہ ڈالنے والے کسانوں کی انتھک لگن کا اعزاز ہے

یہ امداد باہمی کی بے پناہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی بااختیار بنانے اور خود انحصاری کے عالمی ماڈل میں تبدیل کر رہے ہیں

Posted On: 04 NOV 2025 10:26PM by PIB Delhi

امورداخلہ اور امداد باہمی کے مر کزی وزیر جناب امت شاہ نے امول اور انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (افکو) کو دنیا کی سرفہرست دس کوآپریٹیو میں پہلے دو درجے حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں داخلہ امور اور امداد باہمی کے  مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہاکہ ’’بھارت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ!  امول اور افکو کو دنیا کی سرفہرست دس کوآپریٹیو میں پہلے دو  مقام پر قبضہ کرنے پر دلی مبارکباد ۔  یہ امول سے وابستہ لاکھوں خواتین اور افکو میں تعاون کرنے والے کسانوں کی انتھک لگن کا اعزاز ہے ۔  یہ امداد باہمی کی بے پناہ صلاحیت کا بھی ثبوت ہے  جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعے بااختیار بنانے اور خود انحصاری کے عالمی ماڈل میں تبدیل کیا جا رہا ہے ‘‘۔

***

(ش ح ۔م ح۔ت ع(

U. NO.839


(Release ID: 2186857) Visitor Counter : 4