وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ڈی اے ایچ ڈی نے خصوصی مہم5.0کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی، اہم نکات کے تحت مقررہ تمام اہداف صد فیصد حاصل کر لیے
Posted On:
05 NOV 2025 10:10AM by PIB Delhi
محکمہ حیوانات و ڈیری، جو وزارتِ ماہی پروری، حیوانات و ڈیری کے تحت کام کرتا ہے، نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔ اس مہم کا مقصد عوامی شکایات اور اپیلوں کا ازالہ، صفائی مہمات کا انعقاد، ریکارڈ مینجمنٹ کو مؤثر بنانا اور اہم پیمانوں کے تحت مقرر تمام اہداف کا حصول تھا۔
مہم کے دوران محکمہ اور اس کے ذیلی دفاتر نے متعدد سرگرمیاں انجام دیں جن کا جائزہ مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے لیا، جب کہ اس مہم کی رہنمائی محکمہ کے سکریٹری جناب نریش پال گنگوار نے کی۔ مہم کے حصے کے طور پر دیواروں کی پینٹنگ کے ذریعے خوبصورتی میں اضافہ، پودے لگانا، صحت کی جانچ، کسان سنگوستھی، مصوری کے مقابلے اور ’’ویسٹ ٹو آرٹ‘‘ اور ’’ویسٹ ٹو ویلتھ‘‘ جیسے اقدامات کیے گئے تاکہ ملازمین میں صفائی ستھرائی اور پائیداری کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔
خصوصی مہم 5.0 کے دوران حاصل کردہ نمایاں کامیابیاں:
|
کارنامہ
|
ہدف
|
پیمانہ
|
نمبر شمار
|
|
302
|
214
|
|
1.
|
|
43
|
35
|
عوامی شکایات کی اپیلیں
|
2.
|
|
5
|
5
|
پارلیمانی یقین دہانیاں
|
3.
|
|
8
|
8
|
ریاستی حکومت کے حوالہ جات
|
4.
|
|
3
|
3
|
وزیراعظم آفس کے حوالہ جات
|
5.
|
|
1
|
1
|
قواعد/عمل میں آسانی
|
6.
|
|
30020
|
24645
|
فزیکل فائلوں کا جائزہ
|
7.
|
|
22648
|
22648
|
فزیکل فائلوں کی چھٹنی/نکاسی
|
8.
|
|
680
|
680
|
ای فائلوں کا جائزہ
|
9.
|
|
182
|
182
|
ای فائلوں کا اختتام/بند کرنا
|
10.
|
|
237
|
221
|
مقامات کی صفائی
|
11.
|
|
11
|
15
|
اراکینِ پارلیمنٹ کی جانب سے موصول حوالہ جات
|
12.
|
|
5,86,973 روپے
(پانچ لاکھ چھیاسی ہزار نو سو تہتر روپے)
|
اسکریپ کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی
|
13
|
|
5334
|
اسکریپ کی نکاسی اور فائلوں کی چھٹنی سے خالی کی گئی جگہ (مربع فٹ)
|
14
|
بہترین عمل: اسکریپ لوہے سے بنی گائے کی مورتی
سنٹرل کیٹل بریڈنگ فارم، چپلما، سنبھل پور — جو ڈی اے ایچ ڈی کے تحت ایک ذیلی ادارہ ہے — نے اسکریپ لوہے سے گائے کا مجسمہ تیار کیا۔ یہ فن پارہ مویشیوں اور پالتو جانوروں کے احترام کی علامت ہے، ساتھ ہی ماحولیاتی تحفظ اور وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی اجاگر کرتا ہے، کیونکہ یہ ضائع شدہ مواد کے تخلیقی استعمال کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ یہ فن پارہ ’’ویسٹ ٹو آرٹ‘‘ کے تصور کی بہترین مثال ہے، جو جدت کے ساتھ جمالیاتی حسن کو بھی پیش کرتا ہے۔
خصوصی مہم 5.0 کے تحت ملک بھر میں انجام دی گئی سرگرمیوں کی جھلکیاں:
|
|
|
|
|
ساورا پینٹنگ — اڑیسہ کا روایتی قبائلی آرٹ — دیوار پر مصوری کا کام، سینٹرل کیٹل بریڈنگ فارم، چپلما، سنبھل پور (اڑیسہ) کی جانب سے
|
سنٹرل اینیمل بریڈنگ فارم، سنا بیڈا نے ’’خصوصی مہم 5.0‘‘ کے تحت میڈیکل کالج، کوراپوٹ کے تعاون سے تمام افسران کے لیے صحت جانچ کیمپ کا انعقادکیا۔
|
سینٹرل کیٹل بریڈنگ فارم، چپلما، سنبھل پور (اڑیسہ) کی جانب سے ڈینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
|
|
|
|
|
|
ریجنل فاڈر اسٹیشن (چارہ)، سورت گڑھ (ضلع شری گنگا نگر، راجستھان) نے قابلِ تعریف اقدام اٹھایا ہے — کھیتوں میں گری ہوئی خشک پتیاں اور نامیاتی کچرے کو استعمال کرتے ہوئے ’’نامیاتی کھاد‘‘ تیار کی جا رہی ہے۔
|
اینیمل کورنٹائن اینڈ سرٹیفکیشن سروس، حیدرآباد نے ایم پی پی ایس گورنمنٹ پرائمری اسکول، تھکوگڑا میں ’’صفائی‘‘ کے موضوع پر ایک مصوری مقابلہ منعقد کیا۔
|
’’صاف دودھ کی پیداوار‘‘ کے موضوع پر کسانوں کی سنگوستھی — سینٹرل کیٹل بریڈنگ فارم، چپلما، سنبھل پور (اڑیسہ) کی جانب سے مختلف شہروں میں قائم 03 کرشی وگیان کیندروں میں منعقد
|
|
|
|
|
|
آر ایف ایس چنئی نے دفتر کے احاطے کی صفائی اور درخت لگانے کا پروگرام ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کا انعقاد کیا۔
|
سینٹر آف ایکسیلنس فار اینیمل ہسبینڈری، ہیساراگڈا (بنگلورو) کی جانب سے صاف دودھ کی پیداوار کے موضوع پر آگاہی کیمپ کا انعقاد
|
سینٹرل اینیمل بریڈنگ فارم، سنا بیڈا (اڑیسہ) کی جانب سے پالمہ گاؤں کے مویشی پال کسانوں کے لیے ٹیکہ کاری، صاف دودھ کی پیداوار، کیڑے مار ادویات کے استعمال، جانوروں کی صفائی اور صاف ماحول کے بارے میں آگاہی کیمپ کا انعقاد۔
|
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-809
(Release ID: 2186613)
Visitor Counter : 12