کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جناب جِتن پرساد نے براسوو میں منعقدہ بھارت–رومانیہ تجارتی فورم میں بھارتی تجارتی وفد کی قیادت کی

Posted On: 05 NOV 2025 8:50AM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت، جناب جِتن پرساد نے آج براسوو کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی سی آئی بی وی) کی جانب سے بخارسٹ میں بھارتی سفارتخانے اور حکومتِ ہند کے محکمہ برائے صنعتی ترقی و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے اشتراک سے منعقدہ بھارت–رومانیہ تجارتی فورم میں بھارتی کاروباری وفد کی قیادت کی۔

اس اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا تھا، جس میں آٹوموٹیو، ایرو اسپیس، دفاع، قابلِ تجدید توانائی، انجینئرنگ خدمات اور آئی سی ٹی جیسے ترجیحی شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں جناب پرساد نے بھارت کی حیثیت کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی بڑی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر اجاگر کیا اور رومانیہ کی کمپنیوں کو ’’میک اِن انڈیا‘‘ اور ’’پروڈکشن لنکڈ انسینٹو(پی ایل آئی)‘‘ اسکیموں کے تحت بھارت کے متحرک مال سازی اور اختراعی ماحول کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

’’بھارت میں کاروباری مواقع‘‘ کے عنوان سے دی گئی پریزنٹیشن میں حالیہ پالیسی اصلاحات، کاروبار میں آسانی کے اقدامات اور اہم صنعتی راہداریوں میں ریاستی سطح کے مراعات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اجلاس کے دوران مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط کیے گئے اور بھارتی اور رومانوی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی شراکت داری کے امکانات پر تبادلۂ خیال کے لیے کاروباری ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

براسوو فورم نے وسطی اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھارت کے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قائم کیا، جس سے دونوں ممالک نے پائیدار مال سازی، سبز توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں طویل مدتی اقتصادی روابط کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

براسوو جدید رومانیہ کی علامت ہے، جہاں روایتی صنعتیں جدید ٹیکنالوجی سے جڑتی ہیں، جہاں چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروبار پروان چڑھتے ہیں اور جہاں جدت کی فضا قائم ہے۔ یہ روح بھارت کے ’’میک اِن انڈیا‘‘ اور ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘ کے ویژن سے گہری مطابقت رکھتی ہے، جہاں ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس شمولیتی ترقی کے اہم محرک ہیں۔ براسوو کی صنعتی صلاحیت اور بھارت کی مینوفیکچرنگ، ڈیزائن اور انجینئرنگ مہارت کے درمیان تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-807


(Release ID: 2186601) Visitor Counter : 17