اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد اور بھاری صنعتوں  کےمرکزی وزیر نے اسپیشلٹی  اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی اسکیم 1.2) کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا

Posted On: 04 NOV 2025 2:37PM by PIB Delhi

فولاد اور بھاری صنعتوں کےمرکزی وزیر  جناب ایچ۔ ڈی۔ کماراسوامی نے اسپیشلٹی  اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ فولاد کی وزارت کی پی ایل آئی اسکیم کے تحت اب تک 43,874 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عہد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 30,760 افراد کے لیے براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اسکیم میں شناخت کیے گئے "اسپیشلٹی  اسٹیل" کی 14.3 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے۔ ستمبر 2025 تک، ابتدائی دو مرحلوں میں شامل کمپنیوں نے 22,973 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور 13,284 افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔

اسپیشلٹی  اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم، جسے جولائی 2021 میں کابینہ نے منظور کیا تھا، آتم نربھر بھارت کے وژن کے تحت ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد بھارت کو اسٹیل کی پیداوار کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ اس اسکیم کے تیسرے مرحلے (پی ایل آئی 1.2) کا مقصد ابھرتی ہوئی اور جدید اسٹیل مصنوعات جیسے سپر الائے، سی آر جی او، اسٹین لیس اسٹیل کے لانگ اور فلیٹ پروڈکٹس، ٹائٹینیم الائے اور کوٹیڈ اسٹیلز میں نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوں گے، اعلیٰ معیار کے اسٹیل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور بھارت کو عالمی ویلیو چین میں خصوصی اسٹیلز کے ایک ترجیحی سپلائر کے طور پر مستحکم مقام حاصل ہوگا۔

تیسرے مرحلے (پی ایل آئی 1.2) کی اہم خصوصیات:

 

  • اپلی کیشن ونڈو :درخواستیں آن لائن پورٹل https://plimos.mecon.co.in کے ذریعے لانچ کی تاریخ سے 30 دن کی مدت کے اندر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
  • اہلیت:بھارت میں رجسٹرڈ وہ کمپنیاں جو نوٹیفائیڈ مصنوعات کی مکمل مینوفیکچرنگ (انڈ-ٹو-انڈ مینوفکچرنگ) میں مصروف ہیں، درخواست دینے کی اہل ہیں۔
  • پروڈکٹ کا دائرہ کار:پی ایل آئی اسکیم کے تیسرے مرحلے میں پانچ بڑے ہدفی طبقات کے تحت 22 ذیلی مصنوعات کی کیٹیگریز شامل ہیں، جن میں اسٹریٹجک اسٹیل گریڈز، کمرشل گریڈز (کیٹیگری 1 اور 2)، اور کوٹیڈ/وائر مصنوعات شامل ہیں۔
  • ترغیبی شرحیں:ترغیب (انسینٹیو )کی شرحیں مصنوعات کی ذیلی کیٹیگری اور پیداوار کے سال کے لحاظ سے 4 فیصد سے 15 فیصد تک ہوں گی۔
  • ترغیبی مدت:فوائد زیادہ سے زیادہ  پانچ سال کی مدت کے لیے دستیاب ہوں گے، جو مالی سال 2025–26 سے شروع ہوں گے جبکہ ترغیبی ادائیگیوں کا آغاز مالی سال 2026–27سے ہوگا۔
  • دیگر تبدیلیاں:قیمتوں کے لیے بنیاد کا  سال 2019–20 سے تبدیل کر کے 2024–25 کر دیا گیا ہے تاکہ موجودہ رحجانات کی بہتر عکاسی ہو سکے۔

****

( ش ح۔م م ۔ ا ک م)

U.No. 748


(Release ID: 2186267) Visitor Counter : 10