نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرِ جمہوریہ نے کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ثقافتی روابط کوسراہا؛ وارانسی میں ناگ رتھرکمیونٹی کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے سترم (مہمان خانہ) کا افتتاح کیا
نائب صدرِ جمہوریہ نے وارانسی کے اپنے دوروں کو یاد کرتے ہوئے شہر کی شانداریکسر تبدیلی کا ذکر کیا اور اس ترقی کا سہرا وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بصیرت افروز قیادت کو دیا
سترم کی تعمیر کے لیے قبضہ شدہ اراضی کی بازیابی کا حوالہ دیتے ہوئےنائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ’’دھرم کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے‘‘
نائب صدرِ جمہوریہ نے کاشی کے ازلی روحانی ورثے اور کاشی کی عالمی عقیدت و احترام پر روشنی ڈالی
نائب صدرِ جمہوریہ نے حکومت کی جانب سے دیوی انّ پورنی دیوی کا چوری کیاگیا مجسمہ کینیڈاسے واپس لانے کی کاوشوں کو سراہا
نائب صدرِ جمہوریہ نے تمل ناڈو اور کاشی کے مابین روحانی و ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ناگ رتھرکمیونٹی کی تعریف کی
یہ تقریب کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان دیرینہ ثقافتی رابطوں کے استحکام کی علامت بنی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2025 8:46PM by PIB Delhi
ہندستان کے نائب صدرجمہوریہ، جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج وارانسی کے علاقے سِگرا میں قائم نئے سری کاشی ناگ رتھر کمیونٹی سترم کی عمارت کے افتتاحی پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے، جنہوں نے نائب صدرجمہوریہ کا لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پران کی آمد کے موقع پر والہانہ استقبال کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے کاشی (وارانسی) اور تمل ناڈو کے درمیان صدیوں پرانے روحانی و ثقافتی رشتے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مقدس شہر کے اپنے سابقہ دوروں کو یاد کرتے ہوئے گزشتہ 25 برسوں میں اس کی غیر معمولی ترقی کا ذکر کیا اور اس پیش رفت کا سہرا وزیرِاعظم جناب نریندر مودی اور وزیرِاعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی بصیرت افروز قیادت کو دیا۔
جناب سی پی رادھا کرشنن نے اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سن 2000 میں دریائے گنگا میں ’پوتراسنان‘ کے بعد وہ مکمل طورپر شاکاہاری بن گئے۔
نائب صدرِ جمہوریہ نے ناگرراتھرکمیونٹی کے سماجی خدمت کے جذبے اور جہاں کہیں بھی وہ جاتے ہیں وہاں تمل ثقافت کو فروغ دینے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کمیونٹی کی جانب سے ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے، مکمل طور پر عطیات کے ذریعے تعمیر کیے گئے سترَم (مہمان خانہ) کی تعمیر کوبھی سراہا اور اس نئی عمارت کو عقیدے، عزم اور صوبوں کے درمیان تعاون کی علامت قرار دیا۔
نائب صدرِ جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’’بالآخر دھرم کی ہی جیت ہوتی ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ جس زمین پر آج یہ سترَم (مہمان خانہ) قائم ہے، وہ کبھی غیر قانونی قبضے میں تھی، لیکن ریاستی حکومت کی کوششوں سے اسے کامیابی کے ساتھ بازیاب کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سترم اب زائرین کے لیے ایک شاندار سہولیتی عمارت کے طور پر موجود ہے۔
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ کاشی کو دنیا کی روحانی دارالحکومت سمجھا جاتا ہے اور یہ نئی تعمیر شدہ سترم عمارت آنے والے زائرین کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی اور روحانی شعور کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
جناب سی پی رادھا کرشنن نے کاشی وشوناتھ مندر میں انّن پورنی اماں دیوی کی مورتی کی واپسی کی بھی تعریف کی۔ یہ مورتی تقریباً ایک صدی قبل وارانسی کے مندر سے چوری ہو گئی تھی، جسے وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندستانی حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں سن 2021 میں کینیڈا سے واپس لایا گیا۔
نئی تعمیر شدہ عمارت سترم، سری کاشی نٹّوکوٹئی ناگر سترم مینیجنگ سوسائٹی کی جانب سے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے، جس میں 140 کمرے اور دس منزلیں ہیں۔ یہ وارانسی میں اس سوسائٹی کا دوسرا سترم ہے، جو آنے والے زائرین کو رہائش فراہم کرنے اور نوجوان نسل کو مقدس شہر سے جوڑنے کے لیے وقف ہے۔ یہ اقدام کاشی،تمل ناڈو کے گہرے ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے “ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
تقریب میں اس بات کو بھی اجاگرکیاگیا کہ کاشی اور جنوبی بھارت کے درمیان زیارت کی صدیوں پرانی روایت ہے، جو نٹّکّوٹّئی ٹرسٹ کی جانب سے 1863 میں پہلے سترم کے قیام سے جاری ہے۔
اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں بھارت کی تنوع میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا’’ہماری زبانیں مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن بھارت کی روح ایک ہے‘‘۔انہوں نے رامیشورم اور کاشی جیسے مقدس جیوترلنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے تاریخی اور روحانی تعلقات کو اجاگر کیا۔
افتتاح کے بعد، نائب صدرجمہوریہ نے کاشی وشوناتھ مندر میں حاضری دی اور پورے ملک کی امن، خوشحالی اور بھلائی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مندر کے احاطے میں واقع انّن پورنی اماں دیوی مندر میں بھی پوجاارچنا کی۔
******
(ش ح ۔ م م ۔ م ا)
Urdu.No-746
(ریلیز آئی ڈی: 2186264)
وزیٹر کاؤنٹر : 27