کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کا چوتھا دور شروع ہو ا
Posted On:
03 NOV 2025 6:14PM by PIB Delhi
ہندوستان-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) کے لیے مذاکرات کا چوتھا دور (3-7 نومبر، 2025) آج آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں شروع ہوا جو دونوں ملکوں کے درمیان متوازن، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اوراہم قدم کو آگے بڑھاتا ہے۔
یہ ترقی اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم اور ہندوستان کے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے دورہ کے دوران دی گئی رہنمائی پر استوار ہے۔ ایف ٹی اے کا آغاز عزت مآب جناب پیوش گوئل، تجارت اور صنعت کے وزیر، مسٹر میکلے، وزیر تجارت اور حکومت ہند کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا تھا۔
اس دور میں مذاکرات اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، بشمول سامان کی تجارت، خدمات کے شعبے میں تجارت، دونوں فریق تعمیری طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ پہلے دوروں میں حاصل کی گئی پیش رفت کو آگے بڑھایا جا سکے، بقایا مسائل پر ہم آہنگی تک پہنچنے اور ایف ٹی اے کے جلد اختتام کی طرف بڑھنے کے لیے یہ اہم پیش رفت ہے ۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے مستقبل کے حوالے سے اور جامع تجارتی فریم ورک تیار کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی عکاسی کرتا ہے۔
***
ش ح ۔ ال ۔ع ر
UR-717
(Release ID: 2186117)
Visitor Counter : 5