صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
                
                
                
                
                
                    
                    
                        صحت اور خاندانی بہبود  کے محکمے نے سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں  زیر التواء  معاملات کو کم کرنے کے لیے ‘خصوصی مہم 5.0 ’ کے تحت مقرر کردہ اپنے 100 فی صد  اہداف حاصل کئے  ہیں
                    
                    
                        
خصوصی مہم 5.0 کے تحت ملک بھر  میں   صحت اور خاندانی بہبود  کے محکمے کے دفاتر  میں   1984 مقامات پر صفائی ستھرائی  مہم انجام دی گئی
مہم کے دوران 52000 سے زیادہ فائلوں کا جائزہ  لیا گیا  ، 31621  فائلوں کو نمٹایا گیا  اور 40257 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کرائی گئی
تقریباً 5169 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ،  85 ارکانِ پارلیمنٹ  کے حوالہ جات اور  غیر استعمال شدہ سامان اور ای ویسٹ کو نمٹائے جانے سے  41.37 لاکھ  روپے کی آمدنی ہوئی
                    
                
                
                    Posted On:
                03 NOV 2025 3:44PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ ( ڈی او ایچ ایف ڈبلیو ) نے 2 سے 31 اکتوبر ، 2025  ء تک منعقد کی گئی ‘ خصوصی مہم 5.0 ’  میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا ، جس کا مقصد صفائی ستھرائی (سووچھتا) کو ادارہ جاتی بنانا اور سرکاری کام کاج کی تمام سطحوں پر زیرِ التوا  معاملات کو کم  کرنا ہے۔ اس مہم کو پورے ملک  میں  ڈی او ایچ ایف ڈبلیو   کے صدر دفاتر ، مرکزی حکومت کے اسپتالوں، منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اور  سی پی ایس یوز  میں  انجام دیا گیا ، جس سے مرکزی وزارت صحت کی موثر حکمرانی اور کام  کاج کے صاف ستھرے ماحول کے عزم کو تقویت  حاصل ہوئی۔
صحت کے مرکزی وزیر اور  مرکزی صحت سکریٹری کے زیر قیادت اس مہم کی پیش  رفت کا باقاعدگی سے جائزہ  لیا گیا ۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران  ، مختلف دفاتر  میں 1984 مقامات پر صفائی  ستھرائی سے متعلق مہم  انجام دی گئی۔ دیگر اہم کامیابیوں  میں 5169 عوامی شکایات اور 426 متعلقہ  اپیلوں کو نمٹانا، 11 ضوابط/ عمل کو آسان بنانا اور ارکانِ  پارلیمنٹ کی جانب سے 85  حوالہ جات کو نمٹانا  بھی شامل  ہے۔ اس کے علاوہ ، 52070 فزیکل فائلوں کا جائزہ   لیا گیا ، جن میں سے 31621 فائلوں کو ختم کیا گیا  اور 9035 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا  ،   جن میں  سے 2850 ای فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ 40257 مربع فٹ کی دفتر کی جگہ خالی کی گئی اور اسکریپ اور ای ویسٹ  سامان کی فروخت سے  4137703 روپے کی آمدنی بھی ہوئی۔
یہ سرگرمیاں آپریشنل کارکردگی  میں اضافہ کرنے اور اپنے اداروں  میں صفائی ستھرائی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ڈی او ایچ ایف ڈبلیو کے عزم کی عکاسی کرتی  ہیں ۔ مہم کے دوران ہونے والی پیش رفت کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ ( ڈی اے آر پی جی ) کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل (https://scdpm.nic.in) پر روزانہ اپ لوڈ کیا  گیا ۔ مہم  میں ہونے والی  پیش رفت کو ظاہر کرتے ہوئے سوشل  میڈیا  اپ ڈیٹس، پی آئی بی کے بیانات اور بہترین طرز عمل بھی پورٹل پر اپ لوڈ کئے  گئے۔
مہم کی چند  اہم خصویات درج ذیل  ہیں :
 

 
صحت کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا خصوصی مہم 5.0 کی پیش ر فت کا جائزہ  لیتے ہوئے اور نرمان بھون، نئی دلّی  میں دفتر کے احاطے کا معائنہ کرتے ہوئے  ۔ 
 

 
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو خصوصی مہم 5.0 کی  پیش  رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اور نرمان بھون، نئی دلّی میں دفتر کے احاطے کا معائنہ کرتے ہوئے ۔ 
 

 
مرکزی  صحت سکریٹری محترمہ پنیا  سلیلا سری واستو خصوصی مہم 5.0 کی  پیش رفت کا جائزہ  لیتے ہوئے اور نرمان بھون، نئی دلّی میں دفتر کے احاطے کا معائنہ کرتے ہوئے ۔ 
 

 
ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( آر آئی ایم ایس ) ، امپھال ایک ویسٹ ٹو ویلتھ ڈیمو ہیلی کاپٹر کی نمائش کر رہا ہے  ، جو غیر استعمال شدہ بستروں، ٹرالی اور الماریوں سے بنا ہے۔
 


 
گواہاٹی کے ایمس نے ای ویسٹ اکٹھا کرنے کی مہم چلائی ۔ 
 



 
راج کوٹ کے ایمس  کا  ویسٹ ٹو ویلتھ طریقۂ کار  ۔
 
مجموعی طور پر، ڈی او ایچ ایف ڈبلیو  نے مہم کے تحت اپنے مقرر کردہ 100 فی صد  اہداف حاصل کر  لئے ہیں  ، جس سے  صحت  کی دیکھ بھال کے سلسلے میں مضبوط حکمرانی کے ، اُس کے نظریے سے مطابقت رکھتے ہوئے کارکردگی، پائیداری اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے  لیے  ، اُس کے عزم کا اعادہ  ہوتا ہے۔ 
 
********
( ش ح۔ا ع خ ۔  ع ا) 
U.No. 687
 
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2185949)
                Visitor Counter : 5