نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

تلنگانہ میں سڑک حادثے میں جانوں کے نقصان پر نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن کا اظہار تعزیت

Posted On: 03 NOV 2025 12:20PM by PIB Delhi

بھارت کے نائب صدر،جناب سی پی رادھاکرشنن نے تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں ہونے والے المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و گم کا اظہارکیا۔

اپنے پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ اس المناک حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع بے احد افسوسناک ہے۔انہوں نے اس مشکل وقت میں متاثر ہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

جناب سی پی رادھاکرشنن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

*****

( ش ح۔ت ف۔ ش ا)

U.No.684


(Release ID: 2185788) Visitor Counter : 10