وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لیفٹیننٹ جنرل اویناش داس نے آرمی اسپتال ریسرچ اینڈ ریفرل دہلی کینٹ کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھال لیا

प्रविष्टि तिथि: 02 NOV 2025 2:35PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل اویناش داس، جو مسلح افواج کی میڈیکل سروسز میں تقریباً چار دہائیوں کے تجربے کے حامل ایک ماہر ای این ٹی سرجن ہیں، نے یکم نومبر 2025 کو آرمی اسپتال ریسرچ اینڈ ریفرل (آر اینڈ آر)، نئی دہلی کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالا۔

image.jpeg

لیفٹیننٹ جنرل اویناش داس نے اپنی تعلیم آرمڈ فورسز میڈیکل کالج پونے سے حاصل کی ہے۔ وہ اپنے ساتھ کلینیکل مہارت، قائدانہ صلاحیت اور انتظامی و کمانڈ تجربے کا ایک بھرپور امتزاج لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی خدمات کے دوران متعدد اہم عہدوں پر کام کیا ہے، جن میں بیس اسپتال دہلی کینٹ اور کمانڈ اسپتال لکھنؤ میں سینئر ایڈوائزر کے عہدے شامل ہیں۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران لیفٹیننٹ جنرل اویناش داس نے مثالی قیادت اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے اعتراف میں انہیں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) اور جی او سی-ان-سی  کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

بطور کمانڈنٹ، کمانڈ اسپتال (ناردرن کمانڈ)، انہوں نے ادھم پور میں پورے کمانڈ اسپتال کو ایک جدید ترین عمارت میں منتقل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کی بطور کمانڈنٹ، آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) تقرری سے توقع ہے کہ اسپتال کے معیارات مزید بلند ہوں گے اور وہ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر مسلح افواج اور دیگر کے لیے اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

وہ اسپتال کے عظیم ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے مریضوں کی نگہداشت، طبی تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں جدت اور بہترین کارکردگی کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-649


(रिलीज़ आईडी: 2185537) आगंतुक पटल : 31
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil