اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

عازمین حج کے لیے ایک اہم سنگ میل: نوی ممبئی میں ایک نیا حج ہاؤس تعمیر کیا جا رہا ہے


حج کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور اقلیتی برادریوں کی سہولیات میں اضافے کے لئے اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات

Posted On: 01 NOV 2025 7:23PM by PIB Delhi

 

نئی ممبئی کے کھارگھر میں جلد ہی ایک نیا حج ہاؤس تیار ہوگا۔ یہ منصوبہ وزارت اقلیتی امور کی حج کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جاری کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی اوآئی ) اور سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کے عہدیداروں کے ساتھ کھارگھر میں نئے حج ہاؤس کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y7KJ.jpg

دورے کے دوران سکریٹری نے آنے والی سہولت کے لے آؤٹ اور ڈیزائن پلان کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کے ساتھ پروجیکٹ کے نفاذ کی ٹائم لائن اور تکنیکی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے میں نئے حج ہاؤس کو مؤثر طریقے سے حجاج کرام کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کنیکٹیویٹی، لاجسٹکس اور سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZRCY.jpg

قبل ازیں سکریٹری نے ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا، سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور مہاراشٹر حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں حج 2026 کی جاری تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، بشمول ڈھانچہ جاتی آڈٹ اور ممبئی میں موجودہ حج ہاؤس کی بہتری۔ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہموار تال میل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ ایک محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے حج کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UEO8.jpg

میٹنگ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی کچھ اسکیموں-پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) اور پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) کا جائزہ بھی شامل تھا ۔ سکریٹری نے اقلیتی برادریوں کو فائدہ پہنچانے والے بروقت نفاذ ، وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور قابل پیمائش نتائج کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

اقلیتی امور کی وزارت ملک بھر میں اقلیتی برادریوں کے لیے جامع ترقی اور بااختیار بنانے کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے حج آپریشنز کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

******

U.No:638

ش ح۔ح ن۔س ا

 


(Release ID: 2185362) Visitor Counter : 20