امور داخلہ کی وزارت
نیپالی شہری کو سفر کرنے کی اجازت نہ دینے کے معاملے میں بھارتی امیگریشن محکمے کا کوئی کردار نہیں ہے
Posted On:
01 NOV 2025 6:29PM by PIB Delhi
بتایا گیا ہے کہ برلن جانے والی نیپال کی شہری محترمہ شمبھاوی ادھیکاری کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر روکا گیا اور انہیں واپس کھٹمنڈو بھیج دیا گیا۔ اس واقعے کو غلط طریقے سے نیپالی شہریوں کے خلاف تعصب/امتیاز کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
یہ واضح کرنا ہے کہ ہندوستانی امیگریشن حکام کا اس پورے واقعہ میں کوئی کردار نہیں ہے۔ مذکورہ خاتون مسافر کھٹمنڈو سے ایئر انڈیا کے ذریعے پہنچی تھی اور دہلی سے گزر رہی تھی ۔ انہیں قطر ایئرویز کی کنیکٹنگ فلائٹ میں سوار ہونے کے دوران روک دیا گیا۔ یہ ایئر لائنز تھی جس نے انہیں ان کے ویزے کی ویلیڈٹی کو دیکھتے ہوئے انہیں جرمنی جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا اور انہیں واپس کھٹمنڈو روانہ کر دیا۔ یہ عام طور پر منزل ملک کے قوانین / ضروریات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی سفری تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دیا اور بعد میں کھٹمنڈو سے دوسرے راستے سے سفر کیا۔
بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کو اپنے آگے کے سفر کے لیے ہندوستانی امیگریشن سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ ایئر لائنز اور مسافر کے درمیان معاملہ ہے جس میں ہندوستانی امیگریشن حکام کا قطعی طور پر کوئی کردار نہیں ہے۔
بھارت نیپال کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ کسی بھی بھارتی اتھارٹی کا نیپال کے شہریوں کے خلاف کوئی تعصب یا امتیاز نہیں ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:636
(Release ID: 2185359)
Visitor Counter : 35