وزارت دفاع
جناب راج کمار اروڑہ نے مالی مشیر (دفاعی خدمات) کے طور پر عہدہ سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
01 NOV 2025 9:41AM by PIB Delhi
بھارتی دفاعی اکاؤنٹس سروس (آئی ڈی اے ایس) کے 1990 بیچ کے افسر جناب راج کمار اروڑہ نے یکم نومبر 2025 کو مالی مشیر (دفاعی خدمات) [ایف اے ڈی ایس] کا عہد سنبھالا۔
NIML.jpg)
جناب اروڑہ کے پاس دفاعی حصول، مالیاتی پالیسی، اکاؤنٹنگ، آڈٹ، بجٹ اور عملے کے انتظام کے شعبوں میں وسیع تجربہ ہے۔
اپنی موجودہ تقرری سے قبل وہ کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ اس سے قبل حکومت ہند میں کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں جن میں یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) میں ایڈیشنل سکریٹری، وزارت دفاع کے ایکویزیشن ونگ میں فنانس منیجر (ایئر) اور وزارت خزانہ میں ڈائریکٹر شامل ہیں۔
انہوں نے سابقہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ میں ممبر (فنانس) اور ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے مختلف کمانڈز اور فیلڈ دفاتر میں انٹیگریٹڈ فنانشل ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:612
(रिलीज़ आईडी: 2185146)
आगंतुक पटल : 19