وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ستمبر 2025 (مالی برس 2025-26)تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 31 OCT 2025 4:32PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ماہ ستمبر 2025 تک کے ماہانہ اکاؤنٹس کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں: -

حکومت ہند کو ستمبر 2025 تک 1730216 کروڑ روپے (مجموعی حصولیابیوں  کے متعلقہ بجٹی تخمینے 2025-26 کا 49.5 فیصد) حاصل ہوئے ہیں، جس میں 1229370 کروڑ روپے کی ٹیکس آمدن (مرکز کو خالص)، 466076 کروڑ غیر ٹیکس آمدن اور 34770 کروڑ غیر قرض پونجی حصولیابیاں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران حکومت ہند کے ذریعہ ٹیکسوں کے حصے کی منتقلی کے طورپر ریاستی حکومتوں کو 631751 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 86948 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔

حکومت ہند کا مجموعی خرچ 2303339 کروڑ روپے (متعلقہ بجٹی تخمینے 2025-26 کا 45.5 فیصد) ہے،  جس میں سے 1722593 کروڑ روپے آمدنی کھاتے میں اور 580746 کروڑ روپے پونجی کھاتے میں ہیں۔ مجموعی ریونیو لاگت 578182 کروڑ روپے سود ادائیگی کے لیے اور 202367 کروڑ روپے اہم سبسڈی کے لیے ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:579


(Release ID: 2184943) Visitor Counter : 2