نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 31 اکتوبر 2025 کو وارانسی کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ وارانسی کے سگرا میں نئے سترم کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ ذی وقار ہوں گے

یہ تقریب کاشی اور تمل ناڈو کے مابین پائیدار ثقافتی رشتوں کو اجاگر کرے گی

Posted On: 30 OCT 2025 7:18PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 31 اکتوبر 2025 کو وارانسی (اترپردیش) کا یک روزہ دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ وارانسی کے سگرا میں  نئی سترم عمارت کے افتتاح کی تقریب میں مہمان ذی وقار ہوں گے۔ ان کے ساتھ اترپردیش کے وزیر جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

شری کاشی نٹّوکوٹّئی نگر سترم انتظامی سوسائٹی نے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 140 کمروں پر مشتمل 10 منزلہ سترم عمارت تعمیر کروائی ہے۔ وارانسی میں سوسائٹی کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ دوسری سترم عمارت ہے اور اس کا مقصد آنے والے عقیدت مندوں کی خدمت کرنا اور نوجوان نسل کو اس مقدس شہر کا سفر کرنے کے لیے ترغیب فراہم کرنا ہے۔

یہ پہل قدمی ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے میں مضبوط کاشی- تمل رابطے کی علامت ہے، جو کاشی اور تمل ناڈو کے صدیوں پرانے روحانی اور ثقافتی تعلق  کی عکاس ہے۔

افتتاح کے بعد، نائب صدر جمہوریہ کاشی وشوناتھ مندر جائیں گے اور وہاں عبادت کریں گے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:518


(Release ID: 2184372) Visitor Counter : 9