سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے فاسٹ ٹیگ صارفین کے لیے نو یور وہیکل (کے وائی وی) کے عمل کو آسان بنایا

Posted On: 30 OCT 2025 6:52PM by PIB Delhi

صارفین کی سہولت اور مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، این ایچ اے آئی نے فاسٹ ٹیگ استعمال کنندگان کے لیے نو یور وہیکل (کے وائی وی) کے عمل کو سادہ کر دیا ہے۔ نظر ثانی شدہ ہدایات کے تحت، جو انڈین ہائی وے مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (آئی ایچ ایم سی ایل) نے جاری کی ہیں، غیر تعمیل شدہ گاڑیوں کی فاسٹ ٹیگ خدمات معطل نہیں کی جائیں گی اور صارفین کو کے وائی وی عمل مکمل کرنے کے لیے مناسب موقع فراہم کیا جائے گا۔

سادہ کردہ کے وائی وی ہدایات کے تحت، کار/ جیپ/ وین کی سائیڈ سے لی گئی تصاویر کی اب ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف سامنے سے لی گئی تصویر، جس میں نمبر پلیٹ اور فاسٹ ٹیگ واضح دکھائی دے، اپلوڈ کرنا کافی ہوگا۔ اس کے علاوہ، جب صارف گاڑی کا نمبر، چیسیس نمبر یا موبائل نمبر درج کرے گا تو واہن (Vahan) سے آر سی کی تفصیلات خودکار طور پر حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اگر ایک ہی موبائل نمبر پر متعدد گاڑیاں رجسٹر ہوں تو صارف مطلوبہ گاڑی منتخب کر کے اس کی کے وائی وی مکمل کر سکے گا۔

خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے، کے وائی وی پالیسی سے پہلے جاری کیے گئے فاسٹ ٹیگ فعال رہیں گے، الا یہ کہ ڈھیلے لگے ہوئے ٹیگ یا غلط استعمال کی شکایت موصول ہو۔ اسی کے ساتھ، جاری کنندہ بینک صارفین کو کے وائی وی مکمل کرنے کی یاد دہانی کے لیے ایس ایم ایس بھیجیں گے۔

اگر کسی وجہ سے صارف کو دستاویزات اپلوڈ کرنے میں دشواری پیش آئے تو منقطع کرنے سے پہلے جاری کنندہ بینک خود رابطہ کر کے کے وائی وی عمل مکمل کرانے میں مدد فراہم کرے گا۔ صارفین اپنے جاری کنندہ بینک سے متعلق کے وائی وی معاملات پر قومی شاہراہ ہیلپ لائن نمبر 1033 پر شکایت یا استفسار بھی درج کرا سکتے ہیں۔

کے وائی وی قواعد میں یہ سادگی این ایچ اے آئی کے اس عزم کا حصہ ہے کہ صارف کے تجربے کو بہتر بنایا جائے، فاسٹ ٹیگ کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے اور قومی شاہراہوں کے صارفین کو ملک بھر کے قومی شاہراہ نیٹ ورک پر رواں اور بلا رکاوٹ تجربہ فراہم کیا جائے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                          U: 514

 


(Release ID: 2184357) Visitor Counter : 7