ٹیکسٹائلز کی وزارت
                
                
                
                
                
                    
                    
                        ہینڈلوم اور دستکاری پر قومی کانفرنس کا انعقاد 31 اکتوبر-یکم نومبر 2025 کو بھونیشور، اڈیشہ میں ٹیکسٹائل کی وزارت کے ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم اور دستکاری) کے دفاتر کے ذریعے کیا جائے گا
                    
                    
                        
کانفرنس کا مقصد بھارت میں ہاتھ سے تیار کردہ شعبے کے مواقع اور چیلنجوں کو سمجھنا اور بھارت سرکار کے تحت اس شعبے کے لیے آنے والی نئی اسکیم پر غور و خوض کرنا ہے
 افتتاحی اجلاس کے دوران جناب منوج آہوجا، چیف سکریٹری، حکومت اوڈیشہ مہمان خصوصی ہوں گے اور محترمہ نیلم شامی راؤ، سکریٹری، ٹیکسٹائل کی وزارت بھارت سرکار دوسرے دن کے اجلاس کا افتتاح کریں گی
                    
                
                
                    Posted On:
                30 OCT 2025 4:43PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                 ٹیکسٹائل کی وزارت کے ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم اور دستکاری) کے دفاتر کی طرف سے 31 اکتوبر-1 نومبر، 2025کو بھونیشور، اڈیشہ میں ہینڈلوم اور دستکاری پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران اور ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبوں کے نمائندے یکجا ہوں گے۔
کانفرنس کے دو مقاصد بھارت میں ہاتھ سے بنے شعبے کے مواقع اور چیلنجوں کو سمجھنا اور دوسرا بھارت سرکار کے تحت اس شعبے کے لیے آنے والی نئی اسکیموں پر غور و خوض کرنا ہے۔ نئی اسکیم میں اسکیم کے گورننس ڈھانچے میں خاطر خواہ تبدیلیوں کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بہت زیادہ مصروفیت شامل ہوگی۔ گفت و شنید سے ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبے کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومت اڈیشہ کے چیف سکریٹری جناب منوج آہوجا افتتاحی اجلاس کے دوران مہمان خصوصی ہوں گے۔ محترمہ انو گرگ، ڈیولپمنٹ کمشنر کم ایڈیشنل چیف سکریٹری، پلاننگ اینڈ کنورجنس، حکومت اڈیشہ افتتاحی اجلاس کی مہمان خصوصی ہوں گی۔
بھارت سرکار کی ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ ’’ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبوں کے لیے نئی اسکیمیں - ایک مثالی تبدیلی‘‘ سیشن کا افتتاح کریں گی اور اس کے دوسرے دن ’’گورننس ڈھانچے میں خاطر خواہ تبدیلیاں‘‘ سیشن سے بھی خطاب کریں گی۔ ڈاکٹر ایم بینا، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم)، محترمہ امرت راج، ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری)، وزارت ٹیکسٹائل، بھارت سرکار اور محترمہ پونم گوہا تپس کمار، کمشنر کم سکریٹری، ہینڈلوم، ٹیکسٹائل اور دستکاری، حکومت اوڈیشہ بھی افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گی۔
کانفرنس کا مقصد اسٹیک ہولڈروں کے درمیان مذاکرات، تعاون اور پالیسی ہم آہنگی کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ریاستی عہدیداروں کی فعال شرکت ایک مضبوط گورننس فریم ورک کی تشکیل اور ملک بھر میں کاریگروں اور بنکروں کو فوائد کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 512
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2184337)
                Visitor Counter : 5