سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے مالی سال 2024-25 میں ٹول وصولی کی لاگت میں 2,062 کروڑ روپے کی بچت کی

Posted On: 30 OCT 2025 4:45PM by PIB Delhi

بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) عوامی فنڈ سے چلنے والے ٹول پلازوں پر ٹول وصولی کی لاگت میں 2,062 کروڑ روپے کی نمایاں کمی کی ہے۔مالی سال 2023-24 میں ٹول کلیکشن کی لاگت 4,736 کروڑ روپے تھی، جو مالی سال 2024-25 میں کم ہو کر 2,674 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔یوں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں این ایچ اے آئی کی 2,062 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔فیصد کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ٹول کلیکشن کی لاگت مالی سال 2023-24 میں17.27 فیصد  سے کم ہو کر مالی سال 2024-25 میں 9.27 فیصد  رہ گئی ہے۔“ٹول کلیکشن کی لاگت” سے مراد وہ فرق ہے جو ٹول ایجنسیوں کی جانب سے جمع کی گئی ٹول فیس اور عوامی فنڈ سے چلنے والے ٹول پلازاؤں پر این ایچ اے آئی کو جمع کرائی گئی رقم کے درمیان ہوتا ہے۔

مالی سال 2023-24 میں ٹول ایجنسیوں کے ذریعے کل 27,417 کروڑ روپے ٹول فیس کی مد میں جمع کیے گئے، جن میں سے تقریباً 22,681 کروڑ روپے این ایچ اے آئی کو جمع کرائے گئے۔تاہم، مالی سال 2024-25 میں ٹول ایجنسیوں نے مجموعی طور پر تقریباً 28,823 کروڑ روپے ٹول فیس کے طور پر جمع کیےگئے، جن میں سے تقریباً 26,149 کروڑ روپے این ایچ اے آئی کو منتقل کیے گئے۔

ٹول کلیکشن کی لاگت میں یہ بچت بنیادی طور پر این ایچ اے آئی کے مختلف اقدامات جیسے موجودہ معاہدوں کی قریبی نگرانی،تین ماہ کی توسیع کی شق کو ختم کرنااوربر وقت بولی کے عمل کی وجہ سے ممکن ہوئی تاکہ ایک سالہ مدت کے معاہدے زیادہ سے زیادہ کیے جاسکیں اورتین ماہ کے قلیل مدتی معاہدوں کو کم سے کم کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ، مختصر مدت کے تین ماہ کے معاہدوں میں زبردست کمی لانے کے لیے اقدامات کیے گئے، مالی سال کے دوران صرف تین قبل از وقت ختم کرنے کی درخواستوں کو محدود کیا گیا اور ٹول پلازہ کی بولی میں اسی ٹھیکیدار کو محدود کیا گیا جس کے لیے اس نے قبل از وقت ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

نیز، این ایچ اے آئی  ’آل انڈیا یوزر فیس کلیکشن فیڈریشن‘ کے ساتھ باقاعدہ رابطہ قائم کیے ہوئے  ہےتاکہ ٹول کلیکشن ایجنسیوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا ازالہ کیا جا سکےاور ٹول سے متعلق بولیوں میں اعتماد اور شرکت کو بڑھایا جاسکے۔ ٹول کلیکشن ایجنسیوں کی پرفارمنس سیکورٹی  کی (نقد رقم) اور بینک ضمانتوں کا بر وقت اجرا ان کی بولی لگانے کی صلاحیت کو مزید بہتر بناتا ہے، جس کے نتیجے میں بولی کی رقم میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ٹول کلیکشن ایجنسیوں کے غیر معمولی مالی فائدے  کو روکنے کے لیے این ایچ اے آئی نے ’ونڈ فال گین‘ شق کو معاہدوں میں شامل کیا ہے۔اس شق کے تحت، اگر پچھلے 15 دن میں ٹول کلیکشن کا متحرک اوسط  این ایچ اے آئی کو جمع کرائی گئی رقم سے 40 فیصد سے زیادہ ہو جائے، تو ٹول کلیکشن ایجنسی کا معاہدہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

این ایچ اے آئی کی جانب سے ٹول آپریشنز میں بہتری لانے کے لیے اٹھائے گئے یہ بے مثال اقدامات ملک بھر میں ٹول نظام کی کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے اس کے مسلسل اور پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

*****

ش ح۔ ک ح ۔ ج

U. No-495


(Release ID: 2184290) Visitor Counter : 4