اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیل (ایس اے آئی ایل) نے مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا؛ مضبوط عملی اور مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Posted On: 30 OCT 2025 11:49AM by PIB Delhi

سرکارکی ملکیت والی مہارتنا کمپنی، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ(ایس اے آئی ایل)نے آج 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی مالی نصف سالہ مدت(مالی سال 2026 کی پہلی ششمالی)کے نتائج کا اعلان کیا، جس میں مضبوط آپریشنل کارکردگی اور بہتر منافع کا مظاہرہ کیا گیا۔

اہم خصوصیات:

  • خام اسٹیل کی پیداوار 9.5 ملین ٹن پر مستحکم رہی۔
  • کمپنی کے ریٹیل اور دیگر صارفین تک اپنی رسائی میں اضافہ کےسبب فروخت کے حجم میں16.7فیصد کا اضافہ ہوا۔
  • قیمتوں کے محاذ پر چیلنجز کے باوجود، زیادہ فروخت کی بدولت آپریشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی 52,600 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔
  • منافع بعد از ٹیکس(پی اے ٹی)تقریباً 32فیصد بڑھا، جو آپریشنل کارکردگی اور لاگت میں کمی کا ثبوت ہے۔
  • قرض کم ہو کر 26,427 کروڑ روپے رہ گیا، اور کمپنی پوری رفتار کے ساتھ مارچ 2023 کی سطح کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

 

(صرف) مالی سال 2026 کی پہلی ششمالی کی کارکردگی ایک نظر میں:

 

 

یونٹ

ایچ 1  24-25

ایچ 1  25-26

خام اسٹیل کی پیداوار

ملین ٹن

9.46

9.50

فروخت کا حجم

ملین ٹن

8.11

9.46

آپریشنز سے آمدنی

کروڑ روپے

48,672

52,625

سود، ٹیکس، فرسودگی اور معافی سے پہلے کی آمدنی(ای بی آئی ٹی ڈی اے)

کروڑ روپے

5,593

5,754

غیر معمولی اشیاء اور ٹیکس سے پہلے منافع

کروڑ روپے

1,439

1,781

غیر معمولی اشیاء

کروڑ روپے

(312)

(338)

ٹیکس سے پہلے منافع(پی بی ٹی)

کروڑ روپے

1,127

1,443

ٹیکس کے بعد منافع(پی اے ٹی)

کروڑ روپے

844

1,112

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ا

س موقع پراظہار خیال  کرتے ہوئے سیل  کےسی ایم ڈی نے کہا:

’’مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کی کارکردگی، مضبوط عزم اور اجتماعی ٹیم ورک کے ذریعے، عملی اور مالی دونوں پیمانوں پر سیل کی مستقل مزاجی کو ظاہر کرتی ہے۔ کمپنی نے مسلسل پیداوار کے لیے اعلیٰ گنجائش کے استعمال کو برقرار رکھا ہے۔ ہم نے عالمی اسٹیل مارکیٹ کی اتار چڑھاؤ کے باوجود فروخت کے حجم میں نمایاں اضافہ حاصل کیا ہے۔ کارکردگی میں بہتری اور لاگت میں نظم و ضبط پر توجہ کے ساتھ، یہ مضبوط مالی نتائج میں تبدیل ہوا ہے۔‘‘

’’جیسے جیسے بھارت کم کاربن والےمعیشت کی سمت بڑھ رہا ہے، سیل پائیدار منافع بخشی کو یقینی بناتے ہوئے اس تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنے کے تئیں عہد بستہ ہیں۔اس مقصد کے لیے کمپنی مصنوعات میں تنوع، صارف مرکوز حکمت عملی، ڈیجیٹلائزیشن اور منصوبہ بند توسیعات کے ذریعے جاری کوششوں کو مزید تقویت دے گی۔‘‘

 

*******

ش ح۔ ش م۔م ش

U.NO.480


(Release ID: 2184096) Visitor Counter : 6