عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز ، 2025


پرائم منسٹر ایوارڈز پورٹل پر 1215 رجسٹریشن موصول ہوئے

اضلاع کی مجموعی ترقی کے لیے 442 اضلاع نے رجسٹریشن کرائی ہے

Posted On: 29 OCT 2025 5:07PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے سکریٹری کی صدارت میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اے آر سکریٹریوں اور ڈی سی/ڈی ایم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک آؤٹ ریچ میٹنگ آج( 29 اکتوبر2025 )کو دن میں11 بجے منعقد کی گئی، تاکہ پبلک ایڈمنسٹریشن ، 2025 میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کی اسکیم کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ۔

وزیر اعظم کے ایوارڈز کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اضلاع/تنظیموں کے ذریعے کیے گئے غیر معمولی اور اختراعی کاموں کا اعتراف کرنا ، انہیں تسلیم کرنا اور  صلہ میں انعام دینا ہے ۔  سال 2025 کے لیے تین قسم کے ایوارڈز ہیں: -

  • زمرہ  اوّل:    ترجیحی شعبے کی 11 اسکیموں کے لحاظ سے اضلاع کی مجموعی ترقی
  • زمرہ  دوم:    امنگوں والے بلاک پروگرام
  • زمرہ سوم:    اختراع (مرکز/ریاست/ضلع)

29 اکتوبر 2025 تک پبلک ایڈمنسٹریشن 2025 میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کے تحت کل 1,215 رجسٹریشن موصول ہوئے ہیں ۔  اس میں اضلاع کی مجموعی ترقی کے زمرے کے تحت 442 ، امنگوں والے بلاکس پروگرام کے تحت 295 ، اختراع(ضلع)کے تحت 370 ، اختراع (ریاست) کے تحت 58 اور اختراع(مرکز) کے زمرے کے تحت 50 رجسٹریشن شامل ہیں ۔

وزیراعظم ایوارڈز ویب پورٹل (https://pmawards.gov.in) پر رجسٹریشن اور نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 ہے ۔

 

1.jpg

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م  ع–ص ج)

U. No. 450


(Release ID: 2183874) Visitor Counter : 6