وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ تیسرا سروے ویسل (لارج) ‘ اِکشک’ کو پانی میں اتارنے کیلئے تیار ہے


یہ کمیشننگ ہندوستان کی ہائیڈروگرافک مہارت اور خود انحصاری کے حصول میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے

Posted On: 27 OCT 2025 5:42PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا مقامی طور پر تیار کیا گیا بڑاسروے جہاز اکشک ، 06 نومبر 2025 کو نیول بیس کوچین میں کمیشن کیا جائے گا۔ تقریب کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کریں گے ، جس میں جہاز کو باضابطہ طور پر شامل کیا جائے گا ۔

اپنی کلاس کے تیسرے جہاز کے طور پر ‘اکشک’  کی شمولیت بھارتی بحریہ کے اُس پختہ عزم کو ظاہر کرتی ہے جو وہ جدید ترین، اعلیٰ ٹیکنالوجی سے آراستہ پلیٹ فارمز کی تیاری کے ذریعے صلاحیتوں میں اضافے اور خود انحصاری کے تسلسل کو آگے بڑھانے کے لیے کر رہی ہے — یہ قدم مقامی ہائیڈروگرافک مہارت کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

یہ جہاز گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، کولکاتہ نے ڈائریکٹوریٹ آف شپ پروڈکشن اور وار شپ اووَر سینگ ٹیم (کولکاتہ) کی نگرانی میں تیار کیا ہے۔ اکشک میں 80 فیصد سے زیادہ مقامی پرزہ جات استعمال کیے گئے ہیں، جو جی آر ایس ای اور بھارتی ایم ایس ایم ایز (ایم ایس ایم ایز) کے درمیان کامیاب اشتراکِ عمل کی شاندار مثال ہے اور آتم نربھر بھارت (خود انحصار بھارت) کے جذبے اور طاقت کی جھلک پیش کرتی ہے۔

ہائیڈروگرافک سروے آپریشنز کے اپنے بنیادی رول کے علاوہ ، اکشک کو دوہری  صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے  تاکہ یہ انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) پلیٹ فارم کے طور پر اور ہنگامی حالات کے دوران اسپتال جہاز کے طور پر بھی کام کر سکے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکشک پہلا ایس وی ایل جہاز بھی ہے جس میں خواتین کے لیے مخصوص رہائش کا انتظام کیاگیا ہے ، جو مستقبل کے لیے تیار بیڑے کے تئیں ہندوستانی بحریہ کے جامع اور ترقی پسند نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے ۔

جہاز کا نام ، اکشک ، رکھا گیا ہے،جس کا مطلب ہے ‘داگائیڈ’ ، اپنے مشن کی بہترین نمائندگی،نامعلوم سمندری راستوں کی نقشہ سازی، ملاحوں کے لیے محفوظ راستے کو یقینی بنانا اور بھارت کی بحری طاقت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO.361


(Release ID: 2183058) Visitor Counter : 12