کامرس اور صنعت کی وزارتہ
انڈیا انٹرنیشنل رائس کانفرنس (بی آئی آر سی )2025 کے انعقاد کے لیے محکمۂ تجارت کے تعاون پر وضاحت
Posted On:
27 OCT 2025 5:16PM by PIB Delhi
حکومت ہند باقاعدگی سے ہر اقتصادی شعبے میں تمام شراکت داروں کے ساتھ مشغول رہتی ہے تاکہ شراکتی فیصلہ سازی اور تجارتی فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ چاول بھارت کی سب سے نمایاں زرعی برآمدات ہے، جس کی برآمدات 25-2024 میں تقریباً 12.95 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے اور بھارت کے دنیا میں سب سے زیادہ چاول پیدا کرنے والا ملک ہونے کا بھی امکان ہے۔ اس شعبے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے محکمہ تجارت، دیگر شراکت دار وزارتوں/محکموں کے ساتھ مل کرانڈیا انٹرنیشنل رائس کانفرنس (بی آئی آر سی)2025 کو غیر مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔
بی آئی آر سی2025،30 اور 31اکتوبر 2025 کو بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ اس کا اہتمام انڈین رائس ایکسپورٹرز فیڈریشن (آئی آر ای ایف) کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو چاول کے شعبے کی ایک نجی تجارتی تنظیم ہے جس کے اراکین میں چاول کے برآمد کنندگان اور چاول کے ماحولیاتی نظام میں دیگر شراکت دار شامل ہیں۔ جبکہ آئی آر ای ایف کے اراکین اور چیئرپرسن کی تقرری میں محکمہ تجارت کا کوئی کردار نہیں ہے۔
آئی آر ای ایف کے علاوہ، ہندوستان کی دیگر بڑی چاول برآمد کنندگان کی تنظیمیں (غیر باسمتی چاول کے لیے)، یعنی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، چھتیس گڑھ (ٹی آر ای اے-سی جی) اور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (ٹی آر ای اے) کاکیناڈا بھی اس تقریب میں شرکت کررہا ہے۔
زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، جسے زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کا کام سونپا گیا ہے، کانفرنس میں متعلقہ وزارتوں/محکموں کو شامل کرکے چاول کی برآمدات کو بڑھانے اور فروغ دینے کے لیے ایک جامع اور مربوط نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لیے اس تقریب کی حمایت کر رہا ہے۔
اس تقریب کے تمام اخراجات بشمول پنڈال کی بکنگ، خریداروں کی میزبانی (سفر کے کرایے، رہائش) وغیرہ کے تمام انتظامات،آئی آر ای ایف اور اس کے دیگر شریک پارٹنرز اپنے فنڈز سے یا نجی کفالت کے ذریعے برداشت کر رہے ہیں۔ اس طرح نمائش کے تمام اخراجات، خریدار بیچنے والے کی میٹنگز، ٹیکنیکل سیشنز، تخلیقی اخراجات جیسے ویڈیوز، بینرز، پوسٹرز، نمائش وغیرہ، منتظمین برداشت کر رہے ہیں۔
آئی آر ای ایف کے قومی صدر کے خلاف ، یا آئی آر ای ایف کی کارروائیوں کے بارے میں ، پریس کے ایک حصے میں لگائے گئے مخصوص الزامات کے حوالے سے ، محکمہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ فرد اور ایک نجی تجارتی ادارے کا نجی معاملہ ہے ۔
*****
( ش ح ۔ م ح۔ اش ق)
U. No. 358
(Release ID: 2183019)
Visitor Counter : 10