عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ پنشن و پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کیزیرالتوا معاملات کے تصفیے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کا درمیانی جائزہ

Posted On: 27 OCT 2025 10:18AM by PIB Delhi

زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم 5.0 (ایس سی ڈی پی ایم 5.0) کے حصے کے طور پر محکمہ پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے زیر التواء معاملات کو کم کرنے ، صفائی کو فروغ دینے ، داخلی نگرانی کو بڑھانے اور ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں ۔

24 اکتوبر 2025 تک کی مہم کے درمیانی جائزے میں درج ذیل اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں:

  • عوامی شکایات (پی جی )کی وصولی اور ازالہ:ہدف کے تقریباً 83 فیصد عوامی شکایات، بشمول اپیلیں، نمٹا دی گئی ہیں ، یعنی 7,500 مقررہ اہداف میں سے 6,166 شکایات  کاازالہ کیا جا چکا ہے۔
  • فائلوں کا جائزہ اور غیر ضروری فائلوں کی تلفی:جائزے کے لیے شناخت شدہ 2,409 حقیقی فائلوں میں سے تمام فائلیں جو تلفی کے لیے منتخب کی گئی تھیں (261 فائلیں) مکمل طور پر کارروائی کے بعد نمٹا دی گئی ہیں، جس سے دفتر کی جگہ کے مؤثر استعمال میں مدد ملی ہے۔ مزید برآں، 5,300 ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 31 فائلوں کو ای-ویسٹ ضوابط کے تحت تلفی کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔
  • صفائی کی مہمات:ملک بھر میں شناخت شدہ 59 مقامات پر صفائی مہمات منعقد کی گئیں، جن میں سوچھتا ہی سیوا سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی گئی۔ ان سرگرمیوں میں یکم اکتوبر 2025 کو وزیر مملکت(پی پی) کی قیادت میں پودے لگانے کی مہم بھی شامل تھی۔

محکمہ “ایز آف رول” کے ذریعے عوام کی زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے اور اپنے دفاتر میں مسلسل صفائی (سوچھتا) برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

****

ش ح۔ ش ت ۔ ش ب ن

U.NO.320


(Release ID: 2182777) Visitor Counter : 9