بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت سمندری ہفتہ 2025 ممبئی میں شروع ہونے کے لیے تیار: دنیا کے سب سے بڑے بحری اجتماع کا 27 اکتوبر سے آغاز


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  تقریب کا افتتاح کریں گے

مہاراشٹر، گجرات، گوا اور اُڈیشہ کے وزرائے اعلیٰ افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے

معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر کو بحری رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور عالمی سی ای او فورم کی صدارت کریں گے

گیارہ ممالک کے وزرائے خارجہ اس تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 26 OCT 2025 5:09PM by PIB Delhi

 بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو)، حکومتِ ہند، بھارت سمندری ہفتہ 2025 (آئی ایم ڈبلیو 2025)کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جو 27 تا 31 اکتوبر 2025 کو نیسکو گراؤنڈز، ممبئی میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب کے دنیا کا سب سے بڑا بحری اجتماع ہونے کی توقع ہے، جو بحری نظام کے اہم فریقین کو یکجا کرے گا۔ “سمندروں کو متحد کرنا، ایک بحری وژن” کے موضوع کے تحت، آئی ایم ڈبلیو  2025 بھارت کے اسٹریٹجک وژن کو اجاگر کرے گا تاکہ بھارت ایک عالمی بحری مرکز اور سمندری معیشت میں قائد کے طور پر ابھرے۔

اس سیشن کا افتتاح  وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ، ، کریں گے، جن کے ساتھ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ جناب دیویندر فڈنویس، گجرات کے وزیرِ اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل، گوا کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اور اوڈیشہ کے وزیرِ اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی بھی شریک ہوں گے۔

11 ممالک کے وزراء اپنے صنعتی وفود کے ساتھ پانچ روزہ تقریب کے دوران مختلف سیشنز میں حصہ لیں گے، جو بھارت کے بحری شعبے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں  کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا، “بھارت سمندری ہفتہ صرف ایک تقریب نہیں، بلکہ بھارت کو عالمی بحری مرکز کے طور پر متعارف کرائے گا، سبز اور پائیدار شپنگ کو فروغ دے گا، اور بین الاقوامی بحری تجارت اور رابطہ کاری کو بہتر بنائے گا۔

وسیع بین الاقوامی اور قومی نمائندگی

بھارت سمندری ہفتہ 2025 میں 100,000 سے زائد وفود کی شرکت متوقع ہے اور 85 سے زیادہ ممالک کی تصدیق شدہ نمائندگی شامل ہوگی۔ عالمی بحری صنعت کے بڑے ادارے، بین الاقوامی تنظیمیں اور پالیسی بنانے والے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ بھارت کے مختلف حصوں سے متعدد ریاستی وزراء اور لیفٹیننٹ گورنرز بھی شریک ہوں گے، جو سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی بحری صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔

وزیرِ اعظم کا خطاب اور اسٹریٹجک مشغولیت

بھارت میری ٹائم ویک 2025 کی ایک اہم خصوصیت بھارت کے معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی شرکت ہوگی، جو 29 اکتوبر کی شام ایک خصوصی اجلاس میں قوم، عالمی بحری رہنماؤں اور شراکت داروں سے خطاب کریں گے۔

عوامی خطاب کے علاوہ، وزیرِ اعظم عالمی سطح کے منتخب سی ای اوز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سی ای او فورم کی صدارت بھی کریں گے، جس میں دنیا بھر کی نمایاں بحری کمپنیوں کے سی ای اوز شامل ہوں گے۔

بے مثال صنعت اور سرمایہ کاری کے مواقع

350 سے زائد بین الاقوامی مقررین کے ساتھ، آئی ایم ڈبلیو 2025 صنعت کی مہارت اور اسٹریٹجک مکالمے کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ اس موقع پر 600 سے زائد مفاہمت نامہ (ایم او یوز) عمل میں آئینگے، جن کی سرمایہ کاری کا مجموعہ 10 لاکھ کروڑ سے زائد متوقع ہے۔

مکمل نمائش اور کانفرنس کا شیڈول

400 سے زائد نمائش کنندگان پر مشتمل ایک جامع نمائش وسیع کانفرنس شیڈول کے ساتھ جاری رہے گی۔ آئی ایم ڈبلیو 2025 میں 12 سے زائد اہم تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں عالمی بحری بھارت سمٹ   (جی ایم آئی ایس 2025)  چوتھا ایڈیشن، مستقبل کی کواڈ بندرگاہ کانفرنس، ساگرمنتھن – وسیع بحری مذاکرات، شی ای او کانفرنس ، یونیسکیپ ایشیا-بحرالکاہل مذاکرات اور دیگر شامل ہیں۔ اس تقریب میں 4 ملکوں کے سیشنز بھی ہوں گے، جن میں ناروے، نیدرلینڈز، ڈنمارک اور سویڈن شامل ہیں، اور 11 ریاستوں/مرکزی علاقوں کے سیشنز میں گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اتر پردیش، آسام اور انڈمان و نکوبار شامل ہیں۔

جڑے رہیں اور ابھی رجسٹر کریں۔

 

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  .307 )

 


(Release ID: 2182676) Visitor Counter : 13