صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
چھٹھ پوجا پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
26 OCT 2025 4:51PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے چھٹھ پوجا پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ، ’’چھٹھ پوجا کے مبارک موقع پر ، میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔
چھٹھ پوجا کے دوران ، عقیدت مند سوریہ کی پوجا کرتے ہیں اور اسے آرگھیہ پیش کرتے ہیں ۔ اس تہوار پر ہم فطرت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ ہم دریاؤں اور تالابوں کی پوجا کرتے ہیں ، اور اپنے خاندانوں کی بھلائی کے لیے دعا کرتے ہیں ۔
یہ تہوار صفائی ستھرائی اور ماحولیات کے تحفظ کا پیغام بھی دیتا ہے ۔ چھٹھ پوجا معاشرے میں اتحاد ، تعاون اور اجتماعی شراکت کا پیغام بھی دیتی ہے ۔
اس مقدس موقع پر ، میں تمام شہریوں کی خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتی ہوں۔‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 306
(Release ID: 2182657)
Visitor Counter : 10