وزارت دفاع
وزیر دفاع نے دفاعی سازوسامان کی خریدسے متعلق ضابطے2025 جاری کئے
’’نیاضابطہ طریقۂ کار کو آسان بنائے گا ، کام کاج میں یکسانیت لائے گا اور کارروائی کی تیاریوں کے لیے مسلح افواج کو مطلوبہ سازو سامان اور خدمات فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا‘‘
Posted On:
23 OCT 2025 5:39PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 23 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں ایک تقریب میں دفاعی ساز وسامان کی خریداری سے متعلق ضابطے (ڈی پی ایم) 2025 جاری کئے ۔ یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ، خریداری کے نئے ضابطے وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے تحت فوج کی تینوں شاخوں اور دیگر اداروں کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی کی خریداری میں سہولت فراہم کرے گی ۔
ضابطے پر نظر ثانی کے لیے وزارت دفاع اور مربوط دفاعی عملہ کے صدر دفتر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سگھ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نیا ضابطہ طریقۂ کار کو آسان بنائے گا ، کام کاج میں یکسانیت لائے گا اور مسلح افواج کو کارروائی کی تیاریوں کے لیے درکار ساز وسامان اور خدمات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ یہ دفاعی مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کو مزید مواقع بھی فراہم کرے گا جو دفاعی ساز وسامان کی خریداری میں انصاف پسندی ، شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنائے گا ۔
مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) ڈاکٹر میناک شرما نے دفاعی ساز وسامان کی خریداری سے متعلق ضابطے (ڈی پی ایم) 2025 کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا اور سروسز خدمات اور دیگرمتعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی مشاورت سے ضابطے تیار کرنے کے طریقے پر روشنی ڈالی ۔
نمایاں خصوصیات
فیصلہ سازی میں تیزی لانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے کچھ اہم دفعات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ اسٹورز اور خدمات کی تاخیر سے فراہمی پر عائد ہونے والے مالی نقصانات (ایل ڈی) میں نرمی کی گئی ہے اور 10 فیصد کی حد تک زیادہ سے زیادہ ایل ڈی صرف غیر معمولی تاخیر کی صورت میں عائد کیا جائے گا ۔ اس التزام میں مزید نرمی کی گئی ہے ، اس صورت میں جہاں 0.5 فیصد فی ہفتہ کے بجائے صرف 0.1 فیصد ایل ڈی فی ہفتہ لگایا جائے گا جیسا کہ دیگر معاملات میں لاگو ہوتا ہے ۔
اس کے علاوہ ، ملک میں ہی دفاعی ساز و سامان تیار کرنے کے تحت سرکاری اورنجی کمپنیوں کے ذریعے تیار کردہ اشیا کے لیے پانچ سال اور اس سے زیادہ کے یقینی آرڈر کے التزامات ہیں ۔ نظر ثانی شدہ دفعات کے مطابق ، غیر معمولی معاملات میں 50 لاکھ روپے اور اس سے زیادہ کی قیمت کے لیے محدود ٹینڈر انکوائری کا سہارا لیا جا سکتا ہے ۔
اس نظر ثانی شدہ ضابطے میں ، دیگر ذرائع سے دفاعی ساز وسامان کی خریداری کے لیے جانے سے پہلے سابقہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ سے ’’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ‘‘ حاصل کرنے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔ نظر ثانی شدہ ضابطے جہازوں کی مرمت اور جدید کاری اور ہوا بازی کے سامان کی مرمت و اوور ہالنگ کی صورت میں کام میں 15 فیصد اضافے کے لیے پیشگی التزام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس سے ڈاؤن ٹائم کو کم کرنے اور پلیٹ فارم کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ پی اے سی کی بنیاد پر خریداری سے متعلق دفعات (سامان کی ملکیت سے متعلق سرٹیفکیٹ) کو اس کی ابتدائی میعاد کو 2 سال تک برقرار رکھتے ہوئے نئی شکل دی گئی ہے۔
یکم نومبر 2025 کے بعد جاری کی جانے والی تجاویز کی تمام درخواستیں (آر ایف پیز) ڈی پی ایم2025 کی دفعات کے تحت ہوں گی۔ تمام معاملات، جہاں آر ایف پی پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے اور31 اکتوبر 2025 تک جاری کیا جائے گا ، ڈی پی ایم 2009 کی دفعات کے تحت چلتے رہیں گے ، جس میں آج تک ترمیم کی گئی ہے ۔ ایسے معاملات میں ، جہاں آر ایف پی ماضی میں جاری کیا گیا ہے لیکن اسے واپس لے لیا گیا ہے اور واپس لیا جانا ہے اور اسے یکم نومبر 2025 کو یا اس کے بعد دوبارہ جاری کرنا ہے یہ پورا عمل ، ڈی پی ایم 2025 کی دفعات کے تحت ہوگا ۔
صارفین کی سہولت کے لیے ڈی پی ایم 2025 کو دو جلدوں میں تیار کیا گیا ہے ۔دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے طریقہ کار کی اہم دفعات کو جلد-I میں شامل کیا گیا ہے۔ جلد-II میں وہ تمام فارم، ضمیمہ اور حکومت کے آڈرز شامل ہیں ۔ جن کا حوالہ جلد-I میں دیا گیا ہے۔ جلد-1 میں چودہ ابواب ہیں، جن میں تین نئے ابواب یعنی اختراع اور ملک میں ہی تیار کرنے کے ذریعے خود کفالت کو فروغ دینا ، اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی خریداری اور مشاورت و غیر مشاورتی خدمات شامل ہیں۔ خود کفالت کو فروغ دینے کا نیا باب دفاعی مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی میں آتم نربھرتا کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دفاعی اشیاء کے مقامی ڈیزائن اور ترقی کو فروغ دے گا ۔ ڈی پی ایم 2025 کی سافٹ کاپی آسان رسائی کے لیے وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے ۔
تقریب میں دفاعی عملہ کے سربراہ ، بحریہ کے سربراہ ، فوجی عملہ کے سربراہ ، سکریٹری دفاع ، سکریٹری محکمہ دفاع (آر اینڈ ڈی) اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ، سکریٹری (دفاعی پیداوار) سکریٹری (سابق فوجیوں کی بہبود) مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) فضائیہ کے نائب سربراہ ، کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس ، خصوصی ڈیوٹی پر تعینات آفیسرز ، سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمہ اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔
****
ش ح۔م ع۔ ش ت
U NO: 218
(Release ID: 2181935)
Visitor Counter : 15