صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ ہند نے سری ناراین گرو کے مہاسمادھی کی صد سالہ جشن کی تقریب کا افتتاح کیا


سری ناراین گرو کا اتحاد کا پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تمام انسان ایک ہی الہیٰ شعور کا حصہ  ہیں: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو

Posted On: 23 OCT 2025 1:52PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (23 اکتوبر 2025) کیرالہ کے ورکلا میں سیواگری مٹھ میں سری ناراین گرو کے مہاسمادھی صدی جشن کی تقریب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ سری ناراین گرو بھارت کے عظیم روحانی رہنماؤں اور سماجی اصلاح پسندوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سنت اور فلسفی تھے جنہوں نے ہمارے ملک کے سماجی اور روحانی منظرنامے پر گہرا اثر ڈالا۔ انہوں نے نسلوں کو مساوات، اتحاد اور انسانیت کے لیے محبت کے نظریات پر یقین کرنے کی تحریک دی۔

2.jpg

صدر نے کہا کہ سری ناراین گرو، جو 19ویں صدی میں بھارت بھر میں بیداری کی تحریک کے نمایاں شخصیات میں سے ایک تھے، نے اپنی زندگی لوگوں کو جہالت اور توہم پرستی کے اندھیرے سے آزاد کرنے کے لیے وقف کر دی۔ وہ تمام وجود کی وحدانیت پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرو نے خدا کو ہر جاندار میں موجود الہیٰ کی موجودگی کے طور پر دیکھا اور انسانیت کے لیے طاقتور پیغام دیا: ‘‘ایک ذات، ایک مذہب، انسانیت کے لیے ایک خدا’’۔ صدر نے اجاگر کیا کہ ان کی تعلیمات مذہب، ذات اور عقیدے کی حدوں سے بالاتر تھیں۔ ان کا مانناتھا کہ حقیقی آزادی علم اور ہمدردی سے حاصل ہوتی ہے، نہ کہ بداعتقادی سے۔ سری ناراین گرو ہمیشہ خود کی پاکیزگی، سادگی اور عالمی محبت پر زور دیتے تھے۔

3.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جن مندروں، اسکولوں اور سماجی اداروں کی انہوں نے بنیاد رکھی، وہ مظلوم طبقات کے درمیان خواندگی، خود انحصاری اور اخلاقی اقدار کے مراکز کے طور پر کام کرتے رہے۔ ان کی ملیالم، سنسکرت اور تمل میں نظمیں عمیق فلسفیانہ بصیرت کو سادگی کے ساتھ جوڑتی ہیں۔ ان کے کام انسانی زندگی اور روحانیت کی ان کی گہری سمجھ کی عکاسی کرتے ہیں۔

صدرجمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا میں سری ناراین گرو کا پیغام اور بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وحدانیت، مساوات اور باہمی احترام کی اپیل انسانیت کو درپیش تنازعات کے لیے ہمیشہ کے لیے ایک لازوال حل پیش کرتی ہے۔ سری ناراین گرو کا اتحاد کا پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تمام انسان ایک ہی الہیٰ شعور کے حامل ہیں۔

براہِ کرم صدر کا خطاب دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

****

ش ح۔ع ح ۔ت ا

UR No-204


(Release ID: 2181804) Visitor Counter : 12