صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے ترووننت پورم  کے راج بھون میں ہندوستان کے سابق صدر جناب کے آر نارائنن کے مجسمے کی نقاب کشائی کی


جناب کے آر نارائنن کی زندگی ہمت، استقامت اور خود اعتمادی کی علامت ہے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

Posted On: 23 OCT 2025 11:12AM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مورمو نے آج (23 اکتوبر 2025) کو ترواننت پورم کے راج بھون میں سابق صدرِ جمہوریہ ہند، جناب کے آر نارائنن کا مجسمہ نصب کیا، اس کے موقع پر سابق صدرِ جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند، کیرالہ کے گورنر جناب راجندرا وشوناتھ آرلیکر، بہار کے گورنر جناب عارف محمد خان، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پینارائی وجئن اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب کے آر نارائنن کی زندگی ہمت، استقامت اور خود اعتمادی کی علامت ہے۔ بے پناہ لگن اور تعلیم کی طاقت کے ذریعے وہ ہماری قوم کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہوئے۔ ان کی تعلیمی برتری اس بات کی علامت تھی کہ عزم اور مواقع کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں جب مقصد کی رہنمائی ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے جناب نارائنن نے انڈین فارین سروس میں ایک ممتاز کریئر بنایا۔ انہوں نے انتہائی خلوص کے ساتھ ہندوستان کی امن، انصاف اور تعاون کی اقدار کو برقرار رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب نارائنن ہمیشہ انصاف اور شمولیت کے اصولوں پر قائم رہے۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ جناب نارائنن ان کی آبائی ریاست کیرالہ سے گہرے طور سے جڑے ہوئےتھے۔  انہوں نے اپنے آبائی ریاست سے سماجی ترقی اور تعلیم اور شمولیت پر زور دینے سے تحریک حاصل کی ۔اعلیٰ ترین عہدے پر پہنچنے کے بعد بھی وہ اپنی جڑوں سے جڑے رہے ۔  انہوں نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں، جناب نارائنن نے انسانی اور قومی ترقی میں تعلیم کے کردار پر زور دیا۔ ان کے لیے تعلیم چند افراد کا خاصہ نہیں بلکہ سب کا حق تھی۔ جناب نارائنن کا ماننا تھا کہ انسانی اقدار تہذیب کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہیں اور معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  جناب کے آر نارائنن نے اپنے پیچھے اخلاقیات، دیانتداری، ہمدردی اور جمہوری جذبے کی ایک بھرپور میراث چھوڑی ہے۔ جیسا کہ آج ہم انہیں یاد کرتے ہیں، ہمیں ان کی زندگی سے تحریک حاصل کرنی چاہئے جو قوم کی تعمیر کے لئے وقف تھی، تاکہ ایک زیادہ جامع، انصاف پسند اور ہمدرد ہندوستان بنایا جاسکے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی یاد لوگوں کو مساوات، دیانتداری اور عوامی خدمت کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دے گی جس کے لیے وہ کھڑے تھے۔

صدر جمہوریہ کی تقریرکے لیے دیئے گئے لنک پر کلک کریں -

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ ت ف ۔ص ج)

U. No. 197


(Release ID: 2181735) Visitor Counter : 16