وزارت دفاع
فوجی امور کے محکمے نے تمام دفاعی اداروں میں صفائی مہم چلائی
Posted On:
22 OCT 2025 4:46PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کی خصوصی مہم 5.0، جسے 2 اور 31 اکتوبر 2025 کے درمیان نافذ کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں مسلح افواج اور تمام دفاعی اداروں کی فعال شمولیت کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ مہم کے پہلے دو ہفتوں کے دوران کل 1,39,484 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 1,443 مقامات کو صاف کیا گیا اور 157 ضابطوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں آسان بنایا گیا۔اب تک کباڑ کی فروخت کے ذریعے 10.89 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔
ستمبر 2025 کے آخری پندرہ دنوں میں منعقدہ تیاری کے مرحلے کے دوران صفائی مہم کے مختلف پہلوؤں کے لیے ٹھوس اہداف مقرر کیے گئے تھے۔عمل درآمدکا مرحلہ جاری ہے۔ یہ مرحلہ عام صفائی مہمات، جگہوں کے بہتر بندوبست ، کباڑ کو ٹھکانے لگانے، پرانے ریکارڈس کو ختم کرکےاور دستیاب جگہوں کی تزئین کاری کے ذریعے کام کی جگہوں اور آس پاس کے ماحول کو صاف کرنے پر مرکوز ہے۔
صفائی مہم کے دوران عوامی شکایات کے ازالے، اراکین پارلیمنٹ، وزیر اعظم کے دفتر اور ریاستی حکومتوں کے ریفرنسز کے ساتھ ساتھ اپیلوں اور پارلیمانی یقین دہانیوں میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
صفائی مہم کی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مقررہ اہداف کو مؤثر طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔
******
ش ح۔ م ع۔ت ا
U-NO-176
(Release ID: 2181562)
Visitor Counter : 12