قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے اور شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے قبائلی بزنس کانکلیو 2025
قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی بزنس کانکلیو 2025 کا اعلان کیا جو آتم نربھر بھارت کے لیے ایک سنگِ میل ہے’’معزز وزیرِاعظم کے وژن سے متاثر ہو کر قبائلی جدت، کاروبار اور مارکیٹ روابط کے لیے قومی پلیٹ فارم تیار کیا گیا‘‘
بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر: قبائلی بزنس کانکلیو 2025 روایت اور اختراع کو متحد کرنے کے لئے ہے
بھگوان برسا منڈا کی روح کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے: حکومتِ ہند نے کانکلیو کا آغاز کیا تاکہ قبائلی کاروباری سرگرمیوں کو وکست بھارت @2047 کے لیے مرکزی دھارے میں لایا جا سکے
Posted On:
22 OCT 2025 3:51PM by PIB Delhi
معزز وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور رہنمائی سے متاثر ہو کر، جنہوں نے مسلسل جنجاتیہ گورو اور مقامی مصنوعات کی حمایت(ووکل فارلوکل) کو بھارت کی ترقی کے کلیدی ستون کے طور پر اجاگر کیا ہے، قبائلی بزنس کانکلیو 2025 میں ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس’ کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے۔

17 اکتوبر 2025 کو آدی کرما یوگی ابھیان پر قومی کانکلیو کے دوران، وزارت قبائلی امور کی وزارت نے وزارت ثقافت اور صنعت و داخلی تجارت کی ترقی کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تعاون سے قبائلی بزنس کانکلیو 2025 کا اعلان کیا، جو 12 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے یشوبھومی میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر کانکلیو کے لوگو، بروشر اور ڈیجیٹل اثاثے بھی متعارف کرائے گئے، جو روایت، کاروبار اور جدت کے ملاپ کی علامت ہیں۔
وزیرِاعظم کے آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت @2047 کے وژن کے تحت، یہ کانکلیو بھارت بھر کے قبائلی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے، شمولیتی، جدت پر مبنی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ بھارت کی ترقی کے سفر میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں قبائلی کاروباری سرگرمیوں کو قومی ترقی کی کہانی میں مرکزی مقام حاصل ہے۔
بھگوان برسا منڈا کی وراثت کی یاد میں
سال 2025 میں بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں یومِ پیدائش کی خاص اہمیت ہے، جن کے اصولِ ایمانداری، جدت اور خود انحصاری آج بھی بھارت کو انصاف اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے لیے متاثر کرتے ہیں۔ یہ کانکلیو ان کی پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور روایتی علم کے نظام اور جدید کاروباری ڈھانچوں کے درمیان ہم آہنگی کا جشن مناتا ہے، جسے سال بھر کے قومی اقدامات کے ذریعے مضبوط بنایا گیا ہے۔
حکومت کے مشترکہ نقطۂ نظر کے تحت
یہ کانکلیوقبائلی امورکی وزارت ، وزارت ثقافت اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے باہمی تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں وزارتوں، ایم ایس ایم ای، ہنرمندی کافروغ اورصنعت کاری، ٹیکسٹائل،ڈی اواین ای آر،ایم ای آئی ٹی وائی، ڈبہ بند خوراک کی صنعتیں، زراعت اور دیہی ترقی سمیت متعدد اہم اداروں کی فعال شرکت شامل ہے۔ ریاستی حکومتوں کی شراکت بھی اس کانکلیو کو مقامی کاروباری ماحولیاتی نظام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اہم اسٹریٹجک پارٹنرز میں فکی،پریوگی (گرام ادیوگی کے لئے کل ہند سطح پرآئی آئی ٹی کے المنائی کی رسائی) فاؤنڈیشن اور اسٹارٹ اپ انڈیا شامل ہیں، جو قبائلی کاروبار کے لیے رہنمائی، سرمایہ کاری اور انکیوبیشن کے مضبوط پلیٹ فارم کو یقینی بناتے ہیں۔
کانکلیو کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:
- زمین سے اونچائی تک (پچنگ سیشن): قبائلی کاروباری افراد کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم، جہاں وہ اپنے کاروباری خیالات کو سرمایہ کاروں، سی ایس آر لیڈرز اور حکومتی اداروں کے سامنے پیش کر سکتے ہیں، تاکہ رہنمائی، مالی معاونت اور انکیوبیشن حاصل کی جا سکے۔
- علمی سیشنز: صنعت کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں کے ساتھ مالیات، برانڈنگ، جدت اور صلاحیت سازی کے موضوعات پر پینلز اور ماسٹر کلاسز۔
- سی ای او فورم: ہنر، پائیداری، جدت، اور مارکیٹ تک رسائی کے لیے حکمتِ عملی پر مبنی قیادت پرمباحثہ۔
- نمائش اور پویلینز :100 سے زائد قبائلی اسٹارٹ اپس اور مائیکرو انٹرپرائزز کی نمائش، جس میں دستکاری، زرعی مصنوعات، جنگلات کی پیداوار اور گرین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
- خریدار–فروخت کنندہ کی میٹنگیں: قبائلی پروڈیوسرز اور کارپوریٹ/حکومتی خریداروں کے درمیان براہِ راست روابط کو فروغ دینا، تاکہ پائیدار شراکت داری قائم کی جا سکے۔
قبائلی کاروباری افراد کو بااختیار بنانا، مستقبل کی تیاری
قبائلی بزنس کانکلیو 2025 کا مقصد قبائلی کاروباری سرگرمیوں کو مرکزی دھارے میں لانا، مقامی مصنوعات کے لیے برانڈنگ اور مارکیٹ رسائی کو وسیع کرنا، اور پائیدار کاروباری ترقی کے لیے صلاحیت سازی کو فروغ دیناہے۔ یہ قبائلی کمیونٹیز کے لیے مالی وسائل تک آسان رسائی، مارکیٹ کے روابط کو مضبوط کرنے، اور سرمایہ کاری کے مواقع شروع کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
روایتی حکمت کو جدید کاروباری طریقوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر، یہ کانکلیوزمینی سطح پر جدت کو قومی اور عالمی ویلیو چینز سے منسلک کرنے، اور پائیدار، وسائل کی کفایت پر مبنی، اور کمیونٹی پر مبنی کاروباری ماڈلز بنانے کے لیے کام کرے گا۔
وِکست بھارت @2047 کی جانب پیش رفت
یہ کانکلیو حکومتِ ہند کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وِکست بھارت @2047 کی کہانی تب ہی مکمل ہوگی جب مقامی جدت کار اور کاروباری افراد اس کے مرکز میں ہوں۔ بھارت یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ شناخت میں مضمر جدت سے متاثر ہو کر، معزز وزیرِاعظم کے شمولیتی، پائیدار اور خود انحصار ترقی کے وژن کے تحت رہنمائی حاصل کرتے ہوئے قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید معلومات درج ذیل لنک پر حاصل کی جا سکتی ہیں: https://tribalbusinessconclave.com


********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ا
Urdu No-173
(Release ID: 2181547)
Visitor Counter : 14