وزارت سیاحت
صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملات کےتیزی سے نپٹارے کے لیے خصوصی مہم 5.0 جاری ہے
Posted On:
21 OCT 2025 1:48PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت ، انڈیا ٹورازم آفس ، انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم)، انڈیا ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) اور پروگرام ڈویژنوں کے ساتھ مل کر زیر التواء معاملات (ایس سی ڈی پی ایم) 5.0 کے نپٹارے کے لیے خصوصی مہم میں سرگرم طور پرحصہ لے رہی ہے۔
سیاحت کی وزارت نے کل 6429 اہداف کی نشاندہی کی ہے اور خصوصی مہم 5.0 کے لیے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کے حصے کے طور پر صفائی ستھرائی کے لیے مجموعی طور پر413 مقامات کومختص کیا گیا ہے۔ جائزے کے لیے 4700 سے زیادہ دستاویزی شکل میں فائلوں اور 1,100 ای آفس فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اب تک عملی طور پر 1553 سرگرمیاں انجام دی جاچکی ہیں جو کل اہداف کا 24.15 فیصد ہے۔کوڑے کباڑ کو ٹھکانے لگاکر 14095 مربع فٹ جگہ کو خالی کیا گیا ہے اور اسکریپ (کوڑے کباڑ)کوبیچ کر172991روپے حاصل ہوئے ہیں۔انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر پیش رفت کی نگرانی کی گئی ہے اور اسے اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔
سیاحت کی وزارت اور اس کے فیلڈ دفاتر/ادارے خصوصی مہم 5.0 کے حصے کے طور پر سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے باقاعدگی سے کی جانے والی سرگرمیوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔
******
ش ح۔ ش م۔ت ا
U-NO-123
(Release ID: 2181284)
Visitor Counter : 7